Maktaba Wahhabi

36 - 190
میں تو سردار تھا ، اپنے آپ کو جھوٹ سے بلند سمجھتا تھا، اور مجھے یہ علم تھا ، کہ جھوٹ بولنے کا کم از کم یہ نتیجہ تو ہو گا ، کہ لوگ میرے بارے میں ایسا کرنا یاد رکھیں گے اور پھر وہ میرے متعلق اس کا تذکرہ کریں گے ، اسی بنا پر میں نے جھوٹ نہ بولا۔‘‘ ھ: علامہ عینی نے تحریر کیا ہے : اس کا معنی یہ ہے، کہ اگر مجھے اس بات کی حیا نہ ہوتی، کہ میرے ساتھی وطن پلٹنے پر میرے متعلق بتلائیں گے ، کہ میں نے جھوٹ بولا، اور مجھے اس بنا پر نشانۂ طعن بننا پڑے گا، تو میں جھوٹ بول دیتا ، کیونکہ جھوٹ تو قبیح ہی ہے ، خواہ وہ دشمن کے خلاف کیوں نہ ہو۔ اور اس سے یہ حقیقت آشکارا ہوتی ہے، کہ جاہلیت میں بھی جھوٹ کو بُرا ہی تصور کیا جاتا تھا۔[1] انہوں نے یہ بھی تحریر کیا ہے: جھوٹ کی قباحت پر عقل [بھی] دلالت کناں ہے ، کیونکہ یہ عقل کے منافی ہے، کسی بھی مذہب میں جھوٹ کے جواز کا ذکر نہیں ۔ [2] فوائد حدیث بیان کرتے ہوئے علامہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے لکھا ہے: ’’اس [واقعہ] میں ہے، کہ جھوٹ ہر اُمت میں ناپسندیدہ اور معیوب ہے۔‘‘ [3] اللہ کریم ہم سب کو جھوٹ سے محفوظ رکھیں ۔ إِنَّـہٗ سَمِیْعٌ مُجِیْبٌ۔
Flag Counter