Maktaba Wahhabi

183 - 190
’’ہاں ، لیکن میں تو سچ کے سوا کوئی اور بات نہیں کہتا۔‘‘ ۲: امام ابو داؤد اور امام ترمذی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے ، کہ بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ’’ یَا ذَالْأُذُنَیْنِ!‘‘ ’’اے دو کانوں والے۔‘‘ ابو اُسامہ [1] بیان کرتے ہیں :’’یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم [ ان الفاظ کے ساتھ] ان سے مزاح فرماتے تھے۔‘‘[2] ۳: امام ابوداود اور امام ترمذی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ بلاشبہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری طلب کی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إِنِّیْ حَامِلُکَ عَلَی وَلَدِ النَّاقَۃِ۔‘‘ ’’بلاشبہ میں تجھے اونٹنی کے بچے پر سوار کروا رہا ہوں ۔‘‘
Flag Counter