Maktaba Wahhabi

128 - 190
۱:عظیم گناہوں میں سے ایک: امام بخاری نے حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ وہ بیان کرتے ہیں ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ إِنَّ مِنْ أَعْظَمِ الفِرَی أَنْ یَدَّعِيْ الرَّجُلُ إِلیٰ غَیْرِ أَبِیْہِ … الحدیث‘‘[1] ’’بلاشبہ حیران و ششدر کرنے والے عظیم جھوٹوں میں سے ہے ، کہ آدمی اپنے باپ کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت کرے… الحدیث‘‘ ۲:باپ کی طرف نسبت نہ کرنے والے پر حکمِ کفر: ۱: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ لَا تَرْغَبُوْا عَنْ آبَائِکُمْ۔ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ أَبِیْہِ فَقَدْ کَفَرَ۔‘‘ [2] ’’اپنے باپوں سے بے رغبتی نہ کرو۔ پس جس نے اپنے باپ سے بے رغبتی کی، یقینااس نے کفر کیا۔‘‘ اور [باپوں سے بے رغبتی نہ کرنے] سے مراد یہ ہے ، کہ ان کی طرف نسبت کرنے میں بے رغبتی نہ کرو۔ اور [اپنے باپ سے بے رغبتی کرنے] سے مراد اس کی طرف نسبت کا انکار کرتے ہوئے، اس کو چھوڑ کر کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرنا ہے۔ [3]
Flag Counter