Maktaba Wahhabi

107 - 190
امام ابن حبان نے اس حدیث پر درج ذیل عنوان قائم کیا ہے: [ذِکْرُ إِ یْجَابِ دَخُوْلِ النَّارِ لِمَنْ نَسَبَ الشَّيْئَ إِلَی الْمُصْطَفَی صلي اللّٰه عليه وسلم ، وَھُوَ غَیْرُ عَالِمٍ بِصِحَتِہٖ] [1] [مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بلاثبوت بات منسوب کرنے والے پر دوزخ کی آگ میں داخل ہونے کے واجب ہونے کا ذکر۔] اس حدیث کے متعلق علمائے اُمت کے اقوال: ۱: حافظ ابن جوزی نے امام ابو بکر اسفرائینی سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان فرمایا:’’ دنیا میں [مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا] کے سوا کوئی اور حدیث ایسی نہیں ، جس کو عشرہ مبشرہ نے روایت کیا ہو۔‘‘ [2] ۲: حافظ ابن جوزی نے بیان کیا ہے ، کہ اس حدیث کو اکسٹھ صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ [3] ۳: حافظ منذری نے تحریر کیا ہے ، کہ اس حدیث کو متعدد صحابہ کے حوالے سے کتب صحاح، سنن اور مسانید میں روایت کیا گیا ہے ، یہاں تک کہ یہ متواتر کے درجے کو پہنچ چکی ہے۔ [4]
Flag Counter