Maktaba Wahhabi

16 - 195
اللہ تعالی اُس شخص پر رحم کرے جو میرے عیبوں کے متعلق میری راہنمائی کرے۔ آخر میں میں اُس اللہ تعالی کا شکر بجا لاتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں کہ اُس نے مجھ پر احسان فرمایا اور اِس چھوٹے سے کام کی تکمیل کو آسان فرمایا۔پھر میں اپنے ان والدین گرامی کا شکر گذار ہوں جن کا اللہ تعالی کے بعد مجھ پر بڑا احسان ہے۔اور اگر اللہ تعالی کا فضل اور پھر والدین کی شفقت نہ ہوتی تو نہ جانے میں کس حال میں ہوتا!میں ان کیلئے دعا کرتا ہوں کہ﴿رَبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیَانِی صَغِیْرًا﴾’’اے میر رب!ان پر رحم فرما جیسا کہ انھوں نے بچپن میں میری پرورش کی۔‘‘ نیز اللہ تعالی انھیں میری طرف سے بہترین بدلہ دے جو کہ ایک بیٹے کی طرف سے اس کے والد کو دیا جا سکتا ہے۔اسی طرح میں نہایت عاجزی وانکساری کے ساتھ اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل وکرم سے میرا اور میرے والدین کا اور تمام مسلمانوں کا انجام اچھا کرے۔اور میرا یہ عمل میرے والدین اور ہر وہ شخص جس کا مجھ پر کسی بھی طرح سے کوئی احسان ہے اس کی نیکیوں میں شامل فرمائے۔اور مجھے بھی اس کے اجروثواب سے محروم نہ رکھے۔اور اللہ تعالی اس عمل کو اخلاص پر مبنی عمل بنائے جس میں کوئی ریاء نہ ہو،تعریف سننے کی خواہش اور من پسندی نہ ہو۔اور اسے قبول فرمائے۔ اسی طرح میں اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک اوراپنے نیک بخت بیٹے عبد اللہ بن نایف بن ممدوح بن عبد العزیز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اپنا کچھ وقت اِس رسالے کو پڑھنے،اس کا مراجعہ کرنے اور اس کی پروف ریڈنگ کرنے میں صَرف کیا۔اللہ تعالی اسے اور اس کے بھائیوں کو ہدایت اور علم کا امام بنائے اور ان کے ذریعے اپنے بندوں میں سے جس کی چاہے اصلاح فرمائے۔ ﴿رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ أَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا
Flag Counter