Maktaba Wahhabi

86 - 153
((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا مَا لَیْسَ عَلَیْہِ اَمْرُنَا فَہُوَ رَدٌّ۔))[متفق علیہ] ’’ جس نے ایسا عمل کیا جس پر ہماری شریعت کا حکم نہیں ہے وہ مردود ہے۔‘‘ عبادت کی دو اقسام: ۱۔ کونی عبادت۔ ۲۔ شرعی عبادت۔ کوني عبادت: اس کا معنی:… ساری کائنات کااللہ تعالیٰ کے حکم کے سامنے جھک جانا۔ عبادت کی یہ قسم تمام مخلوق کو شامل ہے، کوئی ایک بھی اس سے باہر نہیں ہوسکتا۔ نہ ہی مومن اورنہ ہی کافر۔ نہ ہی نیک اورنہ ہی بد۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿اِنْ کُلُّ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ اِلَّآ اٰتِی الرَّحْمٰنِ عَبْدًا﴾ [مریم: ۹۳] ’’بے شک تمام آسمانوں اور زمین والے رحمان کے پاس غلام بن کر آنے والے ہیں۔‘‘ شرعي عبادت: اس کا معنی:… اللہ تعالیٰ کے شرعی احکام کے سامنے سرتسلیم خم کرلینا۔ یہ عبادت ان لوگوں کے ساتھ خاص ہے جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہیں اور اس کے رسولوں کی لائی ہوئی شریعت کی اتباع کرتے ہیں۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿وَعِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُونَ عَلَی الْاَرْضِ ہَوْنًا﴾[الفرقان:۶۳] ’’اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر نرمی سے چلتے ہیں۔‘‘
Flag Counter