Maktaba Wahhabi

79 - 153
۱۔ اللہ تعالیٰ کے وجود پر ایمان ۲۔ اس کی ربوبیت پر ایمان ۳۔ اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان ۴۔ اس کے اسماء و صفات پر ایمان۔ ب:…ملائکہ پر ایمان مندرجہ ذیل چار امور کو شامل ہے: ۱۔ ملائکہ کے وجود پر ایمان ۲۔ ملائکہ کی صفات پر ایمان۔ ۳۔ جن ملائکہ کے اسماء کا ہمیں علم ہوسکا ہے جیسے جبرائیل، ان پر ان کے ناموں کے ساتھ اور باقی ملائکہ جن کے نام معلوم نہیں ہوسکے، ان پر اجمالاً ایمان۔ ۴۔ ملائکہ کی ان ذمہ داریوں پر ایمان جو اللہ کے حکم سے ان کے ذمہ لگائی گئی ہیں۔ ج:…کتابوں پر ایمان لانا چار امور کو متضمن ہے: ۱۔ یہ کہ ان کتابوں کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ ہونا برحق ہے۔ ۲۔ جن کتابوں کے نام ہمیں معلوم ہوسکے ہیں،جیسے تورات، زبور،انجیل اورقرآن ؛ ان پر ان کے ناموں کے ساتھ ایمان رکھنا۔ ۳۔ جس کتاب کی خبریں صحیح ثابت ہیں، اس کی تصدیق کرنا، جیسے قرآن۔ اور سابقہ کتب میں سے بھی جو خبر تحریف و تبدیل سے محفوظ ہے اس کی تصدیق کرنا۔یہ ایسی خبریں ہیں جو ہماری شریعت نے صحیح اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں۔ ۴۔ ان کتابوں کے جو احکام منسوخ نہیں ہوئے، ان پر عمل کرنا۔ ان پر راضی رہنا، اور انہیں مان کر چلنا ؛ خواہ ان کی حکمت ہمیں سمجھ آئے یا سمجھ میں نہ آئے۔اور یہ کہ اس قرآن کی وجہ سے سابقہ تمام کتابیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ د:… ایمان بالرسالت چار چیزوں کو شامل ہے: ۱۔ اس بات پر ایمان کہ ان کی رسالت اللہ تعالیٰ کی طرف سے برحق ہے۔پس جو کوئی کسی
Flag Counter