Maktaba Wahhabi

53 - 153
’’یقینا آپ کی طرف بھی اورآپ سے پہلے انبیاء کی طرف بھی وحی کی گئی کہ اگرآپ نے بھی شرک کیا تو بلاشبہ آپ کا عمل ضائع ہو جائے گا اوریقیناًآپ زیاں کاروں میں سے ہو جائیں گے۔‘‘ ۴:… مشرک انسان پر اللہ تعالیٰ نے جنت کو حرام کردیا ہے، اور اس کا ٹھکانا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں ہوگا[اور اسے کسی کی کوئی شفاعت کچھ بھی کام نہیں آئے گی؛ کیونکہ حصول شفاعت کے لیے توحید بنیادی شرط ہے]۔فرمان الٰہی ہے: ﴿اِنَّہٗ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَ مَاْوٰیہُ النَّارُ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ﴾[المائدۃ:۷۲] ’’یقین مانو کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے، اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے اور گناہ گاروں کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔‘‘
Flag Counter