Maktaba Wahhabi

41 - 153
﴿اِنَّہُمْ کَانُوْا اِذَا قِیْلَ لَہُمْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ یَسْتَکْبِرُوْنَ. وَیَقُوْلُوْنَ اَئِ نَّا لَتَارِکُوْا اٰلِہَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُوْنٍ﴾[الصافات:۳۵] ’’جب ان سے کہاجاتا تھا کہ اﷲتعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے تو یہ لوگ تکبر کرتے تھے(کہتے تھے)کیا ہم ایک دیوانے شاعر کے قول پر اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں ؟‘‘ ۸۔آٹھویں شرط:…اﷲتعالیٰ کے علاوہ تمام معبودوں کاانکار: یعنی کہ غیراللہ کی عبادت سے برأت کا اظہار کیا جائے اوراس کے باطل ہونے کا عقیدہ رکھا جائے، اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے: [1] ﴿فَمَنْ یَّکْفُرْ بِالطَّاغُوْتِ وَیُؤْمِنْ بِاللّٰہِ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰی﴾ ’’جس نے طاغوت کاانکارکیا اور اﷲ پر ایمان لایا تو اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا۔‘‘
Flag Counter