Maktaba Wahhabi

106 - 153
تک اس کے متعلق شرعی دلیل موجود نہ ہو۔ ۲۔ ہر قسم کی برکت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک کی طرف سے ہے؛ وہی اس کا کلی مالک و مختار اور بخشنے والا ہے۔کسی غیر سے برکت طلب نہیں کی جاسکتی۔ ۳۔ تبرک اسی چیز سے ہوسکتا ہے جس میں برکت کا ہونا ثابت ہو۔اوریہ بھی صرف موحد اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرسچا ایمان رکھنے والے کے لئے ہی مفیدہے۔ ۴۔ تبرک:… اس چیز سے ہوگا جس کا بابرکت ہونا شرعی نصوص سے ثابت ہو؛اور اس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ تبرک حاصل کرنے کا طریقہ بھی مشروع ہو۔ اور انسان کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ اس ہئیت اورطریقہ میں اپنی طرف سے بدعت ایجاد نہ کرے، بلکہ سلف صالحین کے طریقہ پرگامزن رہے۔
Flag Counter