Maktaba Wahhabi

تفسیر سورۂ ق

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

سال شائع: جنوری 2010ء

شعرائے عرب میں ایک نامور شاعر لبید شاعر کا بھی ہے ،کہتے ہیں کہ اس کے ایک شعر پر سوقِ عکاظ میں تمام شعرا ء نے اس کو سجدہ کیا تھا، اور عرب کی روایات کے مطابق اعزاز کے طورپر اس کا قصیدہ بیت اللہ میں آویزاں کیا گیا۔فرزدق نے ایک آدمی سے لبید کا شعر سنا، تو وہ اپنے گھوڑے سے اترا اور سجدہ میں گر گیا، مگر یہی لبید جب مسلمان ہوا، بلکہ شرف صحبتِ نبوی سے فیض یاب ہوا تو شعر کہنا چھوڑ دیا ۔ جو شاعر، ملک الشعراء اورمسجود الشعراء ہو، اور عرب کی فصاحت وبلاغت کا مظہرِ کامل ہو، اس کا یوں شعر گوئی ترک کر دینا تعجب کا باعث بنا، لوگوں نے پوچھا کہ شعر کیوں نہیں کہتے تو انھوں نے فرمایا: أبعد القرآن، کہ کیا قرآن کے بعد بھی اس کی گنجائش ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عاملِ کو فہ کو لکھ بھیجا کہ لبید سے کہو کہ اسلام لانے کے بعد آپ نے جو اشعار کہے ہیں وہ کیا ہیں؟ تو انھوں نے فرمایا: اشعار کے بدلے اللہ نے مجھے سورۃ البقرۃ اورسورۃ آلِ عمران دی ہے۔ (الشعروالشعراء، الاصابہ) اس عظیم شاعر اور فصاحت وبلاغت کے امام کا قرآنِ پاک کے اعجازو بلاغت کا یوں اعتراف اور اظہار اس بات کا بین ثبوت ہے کہ عرب کی فصاحت وبلاغت نے قرآنِ پاک کے اعجاز اور اس کی عظمت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے تھے ۔ شعرائے سبعہ معلقہ میں امرا ء القیس وہ شاعر تھا جس کا قصیدہ نزولِ قرآن کے بعد بھی بیت اللہ میں آویزاں رہا اور اس کی بہن نے اسے اتارنے سے انکار کر دیا، مگر جب اس نے قرآنِ مجیدکی طوفان نوح علیہ السلام کے بارے میں یہ آیت سنی: ﴿وَقِیْلَ یَآ أَرْضُ ابْلَعِیْ مَآئَ کِ وَیَا سَمَآئُ أَقْلِعِیْ وَغِیْضَ الْمَآئُ﴾ (ھود:۴۴) ’’اور کہا گیا: اے زمین اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان برسنے سے تھم جا، اور خشک ہو گیا پانی۔‘‘ تو اس نے اپنے بھائی کا قصیدہ بھی اتار دیا۔ (اعجاز القرآن، مصطفی صادق الرافعی :ص ۲۰۴) ابن راوندی ،جس کا نام احمد بن یحییٰ ابو الحسن المتوفی ۲۹۳ھ، معتزلی تھا ،پھر رافضی
x
صفحہعنوان
11عرضِ ناشر
13کلمۂ افتتاحیہ
17﴿قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ﴾ (ا)
24قرآن کی عظمت
27دنیا کی بقا قرآن سے
28قرآن اللہ نے نازل فرمایا ہے
30قرآن کی نظیر ناممکن ہے
35﴿بَلْ عَجِبُوْآ أَنْ جَآئَ ہُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْہُمْ فَقَالَ الْکَافِرُوْنَ ہَذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌ ﴾ (۲)
40یہ انکار استکبار کا نتیجہ تھا
42﴿أَإذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَاباً ذٰلِکَ رَجْعٌ بَعِیْدٌ﴾ (۳)
50﴿قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْھُمْ وَعِنْدَنَا کِتَابٌ حَفِیْظٌ ﴾ (۴)
56﴿بَلْ کَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآئَ ہُمْ فَہُمْ فِیْ أَمْرٍ مَّرِیْجٍ ﴾ (۵)
61﴿أَفَلَمْ یَنْظُرُوْآ إِلَی السَّمَآئِ فَوْقَہُمْ کَیْفَ بَنَیْنَاہَا وَزَیَّنَّاہَا وَمَا لَہَا مِنْ فُرُوْجٍ ﴾ (۶)
65﴿وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاہَا وَأَلْقَیْنَا فِیْہَا رَوَاسِیَ وَأَنْبَتْنَا فِیْہَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَہِیْجٍo تَبْصِرَۃً وَّذِکْرَیٰ لِکُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍo﴾ )۷،۸)
73﴿وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً مُّبَارَکاً فَأَنْبَتْنَا بِہٖ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِیْدِo وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّہَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌo رِزْقاً لِّلْعِبَادِ وَأَحْیَیْنَا بِہٖ بَلْدَۃً مَّیْتاً کَذٰلِکَ الْخُرُوْجُ﴾ (۹، ۱۰ ،۱۱)
78﴿کَذَّبَتْ قَبْلَہُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّأَصْحَابُ الرَّسِّ وَثَمُوْدُ o وَعَادٌ وَّفِرْعَوْنُ وَإِخْوَانُ لُوْطٍo وَأَصْحَابُ الْأَیْکَۃِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ کُلٌّ کَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ ﴾ (۱۲،۱۳،۱۴)
78قومِ نوح
79اصحاب الرس
80قومِ ثمود
80قومِ عاد
81فرعون
82اِخوان لوط
83اصحاب الأیکہ
83قومِ تبع
87﴿أَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ بَلْ ہُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ ﴾ (۱۵)
91﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِہٖ نَفْسُہٗ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ﴾ (۱۶)
96﴿إِذْ یَتَلَقَّی الْمُتَلَقِّیَانِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌo مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلَّا لَدَیْہِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ﴾ (۱۷، ۱۸)
107﴿وَجَآئَ تْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ مَاکُنْتَ مِنْہٗ تَحِیْدُ﴾ (۱۹)
112﴿وَنُفِخَ فِیْ الصُّوْرِ ذٰلِکَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ ﴾ (۲۰)
119﴿وَجَآئَ تْ کُلُّ نَفْسٍ مَّعَہَا سَائِقٌ وَشَہِیْدٌ﴾ (۲۱)
121﴿لَقَدْ کُنْتَ فِیْ غَفْلَۃٍ مِّنْ ہٰذَا فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآئَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ﴾ (۲۲)
123ایک اشکال کا جواب
126﴿وَقَالَ قَرِیْنُہٗ ہَذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌo أَلْقِیَا فِیْ جَہَنَّمَ کُلَّ کَفَّارٍ عَنِیْدٍo مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبٍo﴾ ( ۲۳ ،۲۴ ،۲۵)
131﴿الَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰہِ إِلٰہاً آخَرَ فَأَلْقِیَاہُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ ﴾ (۲۶)
133﴿قَالَ قَرِیْنُہٗ رَبَّنَا مَآ أَطْغَیْتُہٗ وَلَکِنْ کَانَ فِیْ ضَلَالٍ بَعِیْدٍ o قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَیْکُمْ بِّالْوَعِیْدِo مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ ﴾ ( ۲۷، ۲۸، ۲۹)
142﴿یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُوْلُ ہَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ ﴾ (۳۰)
149﴿وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ ﴾ (۳۱)
151﴿ہَذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِکُلِّ أَوَّابٍ حَفِیْظٍ ﴾ (۳۲)
154﴿مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَجَآئَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبٍ ﴾ (۳۳)
167﴿اُدْخُلُوْہَا بِسَلَامٍ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ ﴾ (۳۴)
170﴿لَہُمْ مَّا یَشَآؤُنَ فِیْہَا وَلَدَیْنَا مَزِیْدٌ﴾ (۳۵)
173﴿وَکَمْ أَہْلَکْنَا قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْنٍ ہُمْ أَشَدُّ مِنْہُمْ بَطْشاً فَنَقَّبُوْا فِیْ الْبِلَادِ ہَلْ مِنْ مَّحِیْصٍo إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَذِکْرٰی لِمَنْ کَانَ لَہٗ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَی السَّمْعَ وَہُوَ شَہِیْدٌo﴾ ( ۳۶، ۳۷)
178﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَیْنَہُمَا فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ وَّمَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍo فَاصْبِرْ عَلَی مَا یَقُوْلُوْنَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِo وَمِنَ اللَّیْلِ فَسَبِّحْہُ وَأَدْبَارَ السُّجُوْدِo ﴾ (۳۸۔۴۰)
191﴿وَاسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّکَانٍ قَرِیْبٍo یَوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَۃَ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُرُوْجِo إِنَّا نَحْنُ نُحْیِیْ وَنُمِیْتُ وَإِلَیْنَا الْمَصِیْرُo یَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْہُمْ سِرَاعاً ذٰلِکَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ ﴾ ( ۴۱۔۴۴)
195﴿نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَمَا أَنْتَ عَلَیْہِمْ بِجَبَّارٍ فَذَکِّرْ بِالْقُرْآنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ ﴾ ( ۴۵)
Flag Counter