Maktaba Wahhabi

تفسیر سورۂ ق

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

سال شائع: جنوری 2010ء

کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کلامِ عرب میں سیاقِ کلام اس معنی پر دلالت کرتا ہے، مگر قرآنِ مجید میں یہ حروفِ مقطعات اس سیاق میں وارد نہیں ہوئے۔ بہت سے مفسرین نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ یہ حروف سورتوں کے نام ہیں۔ جیسے سورۃ طٰہٰ، سورۃ یٰسٓ، سورۃ قٓ، سورۃ صٓ، سورۃ نٓ، سورۃ الٓمّٓ السجدۃ وغیرہ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کی تائید ہوتی ہے کہ رسول اللہ ا جمعہ کے روز صبح کی نماز میں﴿الٓمّٓ، السَّجْدَۃُ﴾ اور﴿ ہَلْ أَتَی عَلَی الْإِنسَانِ ﴾ پڑھتے تھے،(بخاری : رقم۸۹۱ ،مسلم:رقم ۲۰۳۴) لیکن یہ بات تو بین ہے کہ بہت سی سورتیں ان حروف مقطعات کے ناموں سے مشہور نہیں ہوئیں اور علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ سورتوں کے یہ نام تو قیفی ہیں۔ (الاتقان :ص ۵۲ج۱) ۔بہر نوع یہ حروف اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے نام پر دلالت کرتے ہوں یا یہ سورتوں کے نام ہوں یا یہ تحدی اور اعجاز کے طور پر ہوں اس سے یہ بات تو واضح ہوتی ہے کہ عربوں کے ہاں یہ اسلوبِ کلام بیگانہ اور اجنبی نہ تھا۔ اگر یہ ان کے مزاج کے مطابق نہ ہوتا تو وہ ضرو ر اس پر معترض ہوتے۔ قرآن پر معاندین نے بہت سے اعتراضات کیے، قرآنِ پاک ہی میں ان کا جواب بھی دیا گیا، مگر ان حروف کے بارے میں ان کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ اسلوبِ بیان ان کے ہاں متعارف تھا۔ رہی یہ بات کہ ان کے معانی ومطالب کیا ہیں، یقینا ان کے معانی اللہ تعالیٰ کے ہاں تو متعین ہیں، لیکن رسول اللہا سے کوئی چیز اس بارے میں ثابت نہیں، نہ ہی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کی ضرورت محسوس کی کہ آپ ا سے اس بارے میں دریافت کریں ۔ اگر ان حروف کے معانی معلوم کرنے میں ہی ہدایت کا انحصار ہوتا تو صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اس بارے میں قطعاًخاموش نہ رہتے ، بلکہ علامہ قرطبی رحمہ اللہ نے حضرت ابو بکر صدیق، عمر فاروق،عثمان غنی، علی مرتضی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم سے نقل کیا ہے کہ ان حروف کا علم اللہ تعالیٰ ہی جانتے ہیں۔ یہی قول امام عامر شعبی، سفیان ثوری، ربیع بن خثیم ، ابو حاتم ابن حبان رحمہم اللہ کا ہے۔ (ابن کثیر:ص۳۸ ج۱) بلکہ اکثر متأخرین کا یہی قول ہے کہ ان حروف کی تحقیق میں سر گرداں ہونے کی ضرورت نہیں ۔بس ہمیں یہی کہنا چاہیے کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور ہم اس
x
صفحہعنوان
11عرضِ ناشر
13کلمۂ افتتاحیہ
17﴿قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ﴾ (ا)
24قرآن کی عظمت
27دنیا کی بقا قرآن سے
28قرآن اللہ نے نازل فرمایا ہے
30قرآن کی نظیر ناممکن ہے
35﴿بَلْ عَجِبُوْآ أَنْ جَآئَ ہُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْہُمْ فَقَالَ الْکَافِرُوْنَ ہَذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌ ﴾ (۲)
40یہ انکار استکبار کا نتیجہ تھا
42﴿أَإذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَاباً ذٰلِکَ رَجْعٌ بَعِیْدٌ﴾ (۳)
50﴿قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْھُمْ وَعِنْدَنَا کِتَابٌ حَفِیْظٌ ﴾ (۴)
56﴿بَلْ کَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآئَ ہُمْ فَہُمْ فِیْ أَمْرٍ مَّرِیْجٍ ﴾ (۵)
61﴿أَفَلَمْ یَنْظُرُوْآ إِلَی السَّمَآئِ فَوْقَہُمْ کَیْفَ بَنَیْنَاہَا وَزَیَّنَّاہَا وَمَا لَہَا مِنْ فُرُوْجٍ ﴾ (۶)
65﴿وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاہَا وَأَلْقَیْنَا فِیْہَا رَوَاسِیَ وَأَنْبَتْنَا فِیْہَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَہِیْجٍo تَبْصِرَۃً وَّذِکْرَیٰ لِکُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍo﴾ )۷،۸)
73﴿وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً مُّبَارَکاً فَأَنْبَتْنَا بِہٖ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِیْدِo وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّہَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌo رِزْقاً لِّلْعِبَادِ وَأَحْیَیْنَا بِہٖ بَلْدَۃً مَّیْتاً کَذٰلِکَ الْخُرُوْجُ﴾ (۹، ۱۰ ،۱۱)
78﴿کَذَّبَتْ قَبْلَہُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّأَصْحَابُ الرَّسِّ وَثَمُوْدُ o وَعَادٌ وَّفِرْعَوْنُ وَإِخْوَانُ لُوْطٍo وَأَصْحَابُ الْأَیْکَۃِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ کُلٌّ کَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ ﴾ (۱۲،۱۳،۱۴)
78قومِ نوح
79اصحاب الرس
80قومِ ثمود
80قومِ عاد
81فرعون
82اِخوان لوط
83اصحاب الأیکہ
83قومِ تبع
87﴿أَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ بَلْ ہُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ ﴾ (۱۵)
91﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِہٖ نَفْسُہٗ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ﴾ (۱۶)
96﴿إِذْ یَتَلَقَّی الْمُتَلَقِّیَانِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌo مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلَّا لَدَیْہِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ﴾ (۱۷، ۱۸)
107﴿وَجَآئَ تْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ مَاکُنْتَ مِنْہٗ تَحِیْدُ﴾ (۱۹)
112﴿وَنُفِخَ فِیْ الصُّوْرِ ذٰلِکَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ ﴾ (۲۰)
119﴿وَجَآئَ تْ کُلُّ نَفْسٍ مَّعَہَا سَائِقٌ وَشَہِیْدٌ﴾ (۲۱)
121﴿لَقَدْ کُنْتَ فِیْ غَفْلَۃٍ مِّنْ ہٰذَا فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآئَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ﴾ (۲۲)
123ایک اشکال کا جواب
126﴿وَقَالَ قَرِیْنُہٗ ہَذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌo أَلْقِیَا فِیْ جَہَنَّمَ کُلَّ کَفَّارٍ عَنِیْدٍo مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبٍo﴾ ( ۲۳ ،۲۴ ،۲۵)
131﴿الَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰہِ إِلٰہاً آخَرَ فَأَلْقِیَاہُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ ﴾ (۲۶)
133﴿قَالَ قَرِیْنُہٗ رَبَّنَا مَآ أَطْغَیْتُہٗ وَلَکِنْ کَانَ فِیْ ضَلَالٍ بَعِیْدٍ o قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَیْکُمْ بِّالْوَعِیْدِo مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ ﴾ ( ۲۷، ۲۸، ۲۹)
142﴿یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُوْلُ ہَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ ﴾ (۳۰)
149﴿وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ ﴾ (۳۱)
151﴿ہَذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِکُلِّ أَوَّابٍ حَفِیْظٍ ﴾ (۳۲)
154﴿مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَجَآئَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبٍ ﴾ (۳۳)
167﴿اُدْخُلُوْہَا بِسَلَامٍ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ ﴾ (۳۴)
170﴿لَہُمْ مَّا یَشَآؤُنَ فِیْہَا وَلَدَیْنَا مَزِیْدٌ﴾ (۳۵)
173﴿وَکَمْ أَہْلَکْنَا قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْنٍ ہُمْ أَشَدُّ مِنْہُمْ بَطْشاً فَنَقَّبُوْا فِیْ الْبِلَادِ ہَلْ مِنْ مَّحِیْصٍo إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَذِکْرٰی لِمَنْ کَانَ لَہٗ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَی السَّمْعَ وَہُوَ شَہِیْدٌo﴾ ( ۳۶، ۳۷)
178﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَیْنَہُمَا فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ وَّمَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍo فَاصْبِرْ عَلَی مَا یَقُوْلُوْنَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِo وَمِنَ اللَّیْلِ فَسَبِّحْہُ وَأَدْبَارَ السُّجُوْدِo ﴾ (۳۸۔۴۰)
191﴿وَاسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّکَانٍ قَرِیْبٍo یَوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَۃَ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُرُوْجِo إِنَّا نَحْنُ نُحْیِیْ وَنُمِیْتُ وَإِلَیْنَا الْمَصِیْرُo یَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْہُمْ سِرَاعاً ذٰلِکَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ ﴾ ( ۴۱۔۴۴)
195﴿نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَمَا أَنْتَ عَلَیْہِمْ بِجَبَّارٍ فَذَکِّرْ بِالْقُرْآنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ ﴾ ( ۴۵)
Flag Counter