Maktaba Wahhabi

تفسیر سورۂ ق

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

سال شائع: جنوری 2010ء

122
کے دیدے پھٹے کے پھٹے رہ جائیں گے جنھوں نے کفر کیا، وہ کہیں گے ہائے ہماری شامت! ہم اس چیز کی طرف سے غفلت میں پڑے تھے، بلکہ ہم ظالم تھے۔‘‘ غفلت کے اعتراف کے ساتھ اپنے ظلم کا اعتراف ،حقیقت کا اظہار ہے کہ غفلت کیا، ہمیں تو اس سے خبردار کیا گیا تھا مگر ہم نے ایک نہ سنی اور اس کے انکار پر اڑے رہے۔اور بعض نے کہا ہے کہ اس آیت کا مخاطب کافرومومن دونوں ہوں گے۔اسی قول کو امام ابن جریر رحمہ اللہ نے راجح قرار دیا ہے۔ مؤمن ہے تو یہ سارا منظر دیکھ کر اس کا یقین بڑھ جائے گا، جو جزئیات اس سے مخفی تھیں ان کا علم ہو جائے گا، اس لیے مومن بھی قیامت کی شدت پوری طرح معلوم نہ ہونے کی وجہ سے غافل ہی کی طرح ہے،بلکہ مسلمان بھی اکثر وبیشتر دنیوی مشاغل اور اس کی زیب وزینت میں مگن ہو کر اور تکاثر کی بیماری میں مبتلا ہو کر آخرت سے غافل ہو جاتا ہے۔ اسی بنا پر علی العموم فرمایا گیا ہے: ﴿اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُہُمْ وَہُمْ فِیْ غَفْلَۃٍ مُّعْرِضُوْنَ ﴾ (الانبیاء :۱) ’’لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا مگر وہ ہیں کہ غفلت میں منہ موڑے ہوئے ہیں۔‘‘ شیخ ابو العتاہیہ نے کیا خوب فرمایا ہے: الناس فی غفلا تھم ورحی المنیۃ تطحن ’’موت کی چکی زور سے چل رہی ہے اور لوگ غفلتوں میں پڑے ہوئے ہیں۔‘‘ ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے اس شعر کا تصور کہاں سے لیا ہے تو انھوں نے یہی آیت ﴿اقْتَرَبَ لِلنَّاسِ﴾ تلاوت کی اور فرمایا کہ اس آیت سے (ابن کثیر) ۔اس لیے آیت کے مفہوم میں مسلمان بھی شامل ہیں۔ کفار میں یہ غفلت انکار کے پہلو میں ہے اور مسلمان میں تساہل وتکاثر کے اعتبار سے ہے۔ علاوۂ ازیں آخرت کے مقابلے میں دنیا کی حیثیت خواب وغفلت کی ہے اور آخرت کی مثال یقظہ اور بیداری کی ہے۔ خواب میں جس طرح انسان کی آنکھیں بند ہوتی ہیں اور وہ کچھ نہیں دیکھتا اسی طرح دنیا میں آخرت کے
x
صفحہعنوان
11عرضِ ناشر
13کلمۂ افتتاحیہ
17﴿قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ﴾ (ا)
24قرآن کی عظمت
27دنیا کی بقا قرآن سے
28قرآن اللہ نے نازل فرمایا ہے
30قرآن کی نظیر ناممکن ہے
35﴿بَلْ عَجِبُوْآ أَنْ جَآئَ ہُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْہُمْ فَقَالَ الْکَافِرُوْنَ ہَذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌ ﴾ (۲)
40یہ انکار استکبار کا نتیجہ تھا
42﴿أَإذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَاباً ذٰلِکَ رَجْعٌ بَعِیْدٌ﴾ (۳)
50﴿قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْھُمْ وَعِنْدَنَا کِتَابٌ حَفِیْظٌ ﴾ (۴)
56﴿بَلْ کَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآئَ ہُمْ فَہُمْ فِیْ أَمْرٍ مَّرِیْجٍ ﴾ (۵)
61﴿أَفَلَمْ یَنْظُرُوْآ إِلَی السَّمَآئِ فَوْقَہُمْ کَیْفَ بَنَیْنَاہَا وَزَیَّنَّاہَا وَمَا لَہَا مِنْ فُرُوْجٍ ﴾ (۶)
65﴿وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاہَا وَأَلْقَیْنَا فِیْہَا رَوَاسِیَ وَأَنْبَتْنَا فِیْہَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَہِیْجٍo تَبْصِرَۃً وَّذِکْرَیٰ لِکُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍo﴾ )۷،۸)
73﴿وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً مُّبَارَکاً فَأَنْبَتْنَا بِہٖ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِیْدِo وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّہَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌo رِزْقاً لِّلْعِبَادِ وَأَحْیَیْنَا بِہٖ بَلْدَۃً مَّیْتاً کَذٰلِکَ الْخُرُوْجُ﴾ (۹، ۱۰ ،۱۱)
78﴿کَذَّبَتْ قَبْلَہُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّأَصْحَابُ الرَّسِّ وَثَمُوْدُ o وَعَادٌ وَّفِرْعَوْنُ وَإِخْوَانُ لُوْطٍo وَأَصْحَابُ الْأَیْکَۃِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ کُلٌّ کَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ ﴾ (۱۲،۱۳،۱۴)
78قومِ نوح
79اصحاب الرس
80قومِ ثمود
80قومِ عاد
81فرعون
82اِخوان لوط
83اصحاب الأیکہ
83قومِ تبع
87﴿أَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ بَلْ ہُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ ﴾ (۱۵)
91﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِہٖ نَفْسُہٗ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ﴾ (۱۶)
96﴿إِذْ یَتَلَقَّی الْمُتَلَقِّیَانِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌo مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلَّا لَدَیْہِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ﴾ (۱۷، ۱۸)
107﴿وَجَآئَ تْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ مَاکُنْتَ مِنْہٗ تَحِیْدُ﴾ (۱۹)
112﴿وَنُفِخَ فِیْ الصُّوْرِ ذٰلِکَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ ﴾ (۲۰)
119﴿وَجَآئَ تْ کُلُّ نَفْسٍ مَّعَہَا سَائِقٌ وَشَہِیْدٌ﴾ (۲۱)
121﴿لَقَدْ کُنْتَ فِیْ غَفْلَۃٍ مِّنْ ہٰذَا فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآئَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ﴾ (۲۲)
123ایک اشکال کا جواب
126﴿وَقَالَ قَرِیْنُہٗ ہَذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌo أَلْقِیَا فِیْ جَہَنَّمَ کُلَّ کَفَّارٍ عَنِیْدٍo مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبٍo﴾ ( ۲۳ ،۲۴ ،۲۵)
131﴿الَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰہِ إِلٰہاً آخَرَ فَأَلْقِیَاہُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ ﴾ (۲۶)
133﴿قَالَ قَرِیْنُہٗ رَبَّنَا مَآ أَطْغَیْتُہٗ وَلَکِنْ کَانَ فِیْ ضَلَالٍ بَعِیْدٍ o قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَیْکُمْ بِّالْوَعِیْدِo مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ ﴾ ( ۲۷، ۲۸، ۲۹)
142﴿یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُوْلُ ہَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ ﴾ (۳۰)
149﴿وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ ﴾ (۳۱)
151﴿ہَذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِکُلِّ أَوَّابٍ حَفِیْظٍ ﴾ (۳۲)
154﴿مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَجَآئَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبٍ ﴾ (۳۳)
167﴿اُدْخُلُوْہَا بِسَلَامٍ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ ﴾ (۳۴)
170﴿لَہُمْ مَّا یَشَآؤُنَ فِیْہَا وَلَدَیْنَا مَزِیْدٌ﴾ (۳۵)
173﴿وَکَمْ أَہْلَکْنَا قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْنٍ ہُمْ أَشَدُّ مِنْہُمْ بَطْشاً فَنَقَّبُوْا فِیْ الْبِلَادِ ہَلْ مِنْ مَّحِیْصٍo إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَذِکْرٰی لِمَنْ کَانَ لَہٗ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَی السَّمْعَ وَہُوَ شَہِیْدٌo﴾ ( ۳۶، ۳۷)
178﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَیْنَہُمَا فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ وَّمَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍo فَاصْبِرْ عَلَی مَا یَقُوْلُوْنَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِo وَمِنَ اللَّیْلِ فَسَبِّحْہُ وَأَدْبَارَ السُّجُوْدِo ﴾ (۳۸۔۴۰)
191﴿وَاسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّکَانٍ قَرِیْبٍo یَوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَۃَ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُرُوْجِo إِنَّا نَحْنُ نُحْیِیْ وَنُمِیْتُ وَإِلَیْنَا الْمَصِیْرُo یَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْہُمْ سِرَاعاً ذٰلِکَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ ﴾ ( ۴۱۔۴۴)
195﴿نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَمَا أَنْتَ عَلَیْہِمْ بِجَبَّارٍ فَذَکِّرْ بِالْقُرْآنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ ﴾ ( ۴۵)
Flag Counter