Maktaba Wahhabi

تفسیر سورۂ ق

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

سال شائع: جنوری 2010ء

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم عرضِ ناشر قرآن مجید اللہ تعالیٰ کاکلام ہے اور انسان کی ہدایت ورہنمائی کے لیے آخری صحیفہ ہے،یہ نسخۂ شفاء ہے ،مگر ان کے لیے جو اس کو عمل میں لائیں اور اسے حرزِ جان بنائیں۔ یہ حریر وریشم میں لپیٹ کر طاقوں میں سجانے کے لیے نہیں، بلکہ اس کی تلاوت سے حلاوت پانے، آنکھوں کو پرنم کرنے ،اس پر غوروفکر کرنے اور اسے دستور العمل بنانے کے لیے ہے۔ یہ انسان کو انسانیت سکھانے اور انھیں ان کا بھولاہوا سبق یاد دلانے کے لیے ہے ۔ یہ بتلاتا ہے کہ یہ دنیا اندھیر نگری نہیں یہ کسی کھلنڈر ے کا کھیل نہیں ۔تم یہاں شتربے مہار نہیں ہو، بلکہ تمھارا ایک مالک اور خالق ہے اور تمھارے یہاں آنے کا ایک مقصد ہے، اور وہ یہ کہ اپنے مالک کو پہنچانو اس کی بندگی کرو ،اپنے آپ کو اس کے سپرد کردو۔ گویا تم اس کا مصداق بن جاؤ کہ سرِ تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے ۔جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا گیا کہ اپنے رب کے ہوجاؤ تو انھوں نے کہا: میں رب العالمین کا ہو گیا۔(البقرۃ: ۱۳۱) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی اعلان کروایا کہ کہیے میری نماز، میری قربانی، میرا جینا ،میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے۔ (الانعام:۱۶۲ ) یہ جذبۂ صادقہ کیسے پیدا ہو سکتا ہے؟ بندگی کے کیا کیا تقاضے اور ایک بندے کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ اس کا جواب قرآن نے دیا ہے۔ اور اس کا علم تبھی ہو سکتا ہے جب قرآن کو پڑھا اور سمجھا جائے خودقرآن مجیدنے باربار عقل وبصیرت سے کام لینے اور غور وفکر کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ قرآن سے محبت کرنے اور اسے سمجھنے ،سمجھانے کا داعیہ رکھنے والوں کی خدمت میں اسی مقصد کے لیے سورۃ ق کی تفسیر وتعبیر پیش کی جارہی ہے۔ یہ تفسیر دراصل راقم کے ان خطبات پر مشتمل ہے جو جامع مسجد مبارک اہلحدیث،
x
صفحہعنوان
11عرضِ ناشر
13کلمۂ افتتاحیہ
17﴿قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ﴾ (ا)
24قرآن کی عظمت
27دنیا کی بقا قرآن سے
28قرآن اللہ نے نازل فرمایا ہے
30قرآن کی نظیر ناممکن ہے
35﴿بَلْ عَجِبُوْآ أَنْ جَآئَ ہُمْ مُّنْذِرٌ مِّنْہُمْ فَقَالَ الْکَافِرُوْنَ ہَذَا شَیْءٌ عَجِیْبٌ ﴾ (۲)
40یہ انکار استکبار کا نتیجہ تھا
42﴿أَإذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَاباً ذٰلِکَ رَجْعٌ بَعِیْدٌ﴾ (۳)
50﴿قَدْ عَلِمْنَا مَا تَنْقُصُ الْاَرْضُ مِنْھُمْ وَعِنْدَنَا کِتَابٌ حَفِیْظٌ ﴾ (۴)
56﴿بَلْ کَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَآئَ ہُمْ فَہُمْ فِیْ أَمْرٍ مَّرِیْجٍ ﴾ (۵)
61﴿أَفَلَمْ یَنْظُرُوْآ إِلَی السَّمَآئِ فَوْقَہُمْ کَیْفَ بَنَیْنَاہَا وَزَیَّنَّاہَا وَمَا لَہَا مِنْ فُرُوْجٍ ﴾ (۶)
65﴿وَالْأَرْضَ مَدَدْنَاہَا وَأَلْقَیْنَا فِیْہَا رَوَاسِیَ وَأَنْبَتْنَا فِیْہَا مِنْ کُلِّ زَوْجٍ بَہِیْجٍo تَبْصِرَۃً وَّذِکْرَیٰ لِکُلِّ عَبْدٍ مُّنِیْبٍo﴾ )۷،۸)
73﴿وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً مُّبَارَکاً فَأَنْبَتْنَا بِہٖ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِیْدِo وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّہَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌo رِزْقاً لِّلْعِبَادِ وَأَحْیَیْنَا بِہٖ بَلْدَۃً مَّیْتاً کَذٰلِکَ الْخُرُوْجُ﴾ (۹، ۱۰ ،۱۱)
78﴿کَذَّبَتْ قَبْلَہُمْ قَوْمُ نُوْحٍ وَّأَصْحَابُ الرَّسِّ وَثَمُوْدُ o وَعَادٌ وَّفِرْعَوْنُ وَإِخْوَانُ لُوْطٍo وَأَصْحَابُ الْأَیْکَۃِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ کُلٌّ کَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ ﴾ (۱۲،۱۳،۱۴)
78قومِ نوح
79اصحاب الرس
80قومِ ثمود
80قومِ عاد
81فرعون
82اِخوان لوط
83اصحاب الأیکہ
83قومِ تبع
87﴿أَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ بَلْ ہُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ ﴾ (۱۵)
91﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِہٖ نَفْسُہٗ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ﴾ (۱۶)
96﴿إِذْ یَتَلَقَّی الْمُتَلَقِّیَانِ عَنِ الْیَمِیْنِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِیْدٌo مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلَّا لَدَیْہِ رَقِیْبٌ عَتِیْدٌ﴾ (۱۷، ۱۸)
107﴿وَجَآئَ تْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ مَاکُنْتَ مِنْہٗ تَحِیْدُ﴾ (۱۹)
112﴿وَنُفِخَ فِیْ الصُّوْرِ ذٰلِکَ یَوْمُ الْوَعِیْدِ ﴾ (۲۰)
119﴿وَجَآئَ تْ کُلُّ نَفْسٍ مَّعَہَا سَائِقٌ وَشَہِیْدٌ﴾ (۲۱)
121﴿لَقَدْ کُنْتَ فِیْ غَفْلَۃٍ مِّنْ ہٰذَا فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآئَ کَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ﴾ (۲۲)
123ایک اشکال کا جواب
126﴿وَقَالَ قَرِیْنُہٗ ہَذَا مَا لَدَیَّ عَتِیْدٌo أَلْقِیَا فِیْ جَہَنَّمَ کُلَّ کَفَّارٍ عَنِیْدٍo مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ مُعْتَدٍ مُّرِیْبٍo﴾ ( ۲۳ ،۲۴ ،۲۵)
131﴿الَّذِیْ جَعَلَ مَعَ اللّٰہِ إِلٰہاً آخَرَ فَأَلْقِیَاہُ فِی الْعَذَابِ الشَّدِیْدِ ﴾ (۲۶)
133﴿قَالَ قَرِیْنُہٗ رَبَّنَا مَآ أَطْغَیْتُہٗ وَلَکِنْ کَانَ فِیْ ضَلَالٍ بَعِیْدٍ o قَالَ لَا تَخْتَصِمُوْا لَدَیَّ وَقَدْ قَدَّمْتُ إِلَیْکُمْ بِّالْوَعِیْدِo مَا یُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَیَّ وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ ﴾ ( ۲۷، ۲۸، ۲۹)
142﴿یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امْتَلَأْتِ وَتَقُوْلُ ہَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ ﴾ (۳۰)
149﴿وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ غَیْرَ بَعِیْدٍ ﴾ (۳۱)
151﴿ہَذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِکُلِّ أَوَّابٍ حَفِیْظٍ ﴾ (۳۲)
154﴿مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ وَجَآئَ بِقَلْبٍ مُّنِیْبٍ ﴾ (۳۳)
167﴿اُدْخُلُوْہَا بِسَلَامٍ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُلُوْدِ ﴾ (۳۴)
170﴿لَہُمْ مَّا یَشَآؤُنَ فِیْہَا وَلَدَیْنَا مَزِیْدٌ﴾ (۳۵)
173﴿وَکَمْ أَہْلَکْنَا قَبْلَہُمْ مِّنْ قَرْنٍ ہُمْ أَشَدُّ مِنْہُمْ بَطْشاً فَنَقَّبُوْا فِیْ الْبِلَادِ ہَلْ مِنْ مَّحِیْصٍo إِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَذِکْرٰی لِمَنْ کَانَ لَہٗ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَی السَّمْعَ وَہُوَ شَہِیْدٌo﴾ ( ۳۶، ۳۷)
178﴿وَلَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَیْنَہُمَا فِیْ سِتَّۃِ أَیَّامٍ وَّمَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍo فَاصْبِرْ عَلَی مَا یَقُوْلُوْنَ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوْبِo وَمِنَ اللَّیْلِ فَسَبِّحْہُ وَأَدْبَارَ السُّجُوْدِo ﴾ (۳۸۔۴۰)
191﴿وَاسْتَمِعْ یَوْمَ یُنَادِ الْمُنَادِ مِنْ مَّکَانٍ قَرِیْبٍo یَوْمَ یَسْمَعُوْنَ الصَّیْحَۃَ بِالْحَقِّ ذٰلِکَ یَوْمُ الْخُرُوْجِo إِنَّا نَحْنُ نُحْیِیْ وَنُمِیْتُ وَإِلَیْنَا الْمَصِیْرُo یَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْہُمْ سِرَاعاً ذٰلِکَ حَشْرٌ عَلَیْنَا یَسِیْرٌ ﴾ ( ۴۱۔۴۴)
195﴿نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا یَقُوْلُوْنَ وَمَا أَنْتَ عَلَیْہِمْ بِجَبَّارٍ فَذَکِّرْ بِالْقُرْآنِ مَنْ یَّخَافُ وَعِیْدِ ﴾ ( ۴۵)
Flag Counter