Maktaba Wahhabi

15 - 120
بدعت ہر وہ کام ہے جسے دین وثواب کا کام سمجھ کر کیا جائے حالانکہ صحیح روایات سے اس کا کوئی سراغ رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے دور میں نہ ملتا ہو اور منکر کا دائرہ بدعت سے وسیع تر ہے کیونکہ ہر بدعت منکر ہے اور ہر وہ برائی بھی منکر ہے جسے انسان بالعموم بُرا جانتے ہیں، ہمیشہ اسے بُرا کہتے رہے ہیں اور تمام شرائع الٰہیہ نے اُس سے منع کیا ہے۔نیز ہر وہ کام منکر ہے جس سے اﷲو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہو۔بدعات و منکرات کا نفوذ بہت گہرائی تک ہو چکا ہے اور ان کا دائرہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اس کا احاطہ و استقصاء نا ممکنات میں سے ہوگیا ہے۔ اﷲتعالیٰ ہم سب کو دین کا شعور عطا کرے اور بدعات و منکرات سے محفوظ رکھے اور اتباع سنت کی توفیق دے۔ (اَللّٰھُمَّ اَرِنَا الْحَقَّ وَارْزُقْنَا اِتِّبَاعَہٗ وَاَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلاً وَارْزُقْنَا اجْتِنَابَہٗ) والسلام عبدالسلام رحمانی (دہلی)
Flag Counter