Maktaba Wahhabi

107 - 120
(۶۶) وضو کے دوران کلمۂ شہادت پڑھنا: امام نووی نے کتاب الاذکار صفحہ ۱۰ پر درج کیا کہ رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کے دوران(یاوضوء کے بعد) یہ دعا پڑھتے تھے: ((اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَ بَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ))[1] ’’اے اﷲبخش دے میرے گناہ اور فراخ کردے میرے لیئے میرا گھر او ر برکت دے میرے لیئے میرے رزق میں ‘‘۔ جبکہ ہمارے سنی احباب اس دعا کے علیٰ الرغم دوران وضو کلمہ شہادت پڑھتے ہیں جس کا ثبوت کسی بھی حدیث سے نہیں ملتا ہے البتہ مشکوۃ کی کتابِ طہارت میں یہ ہے کہ کلمۂ شہادت وضو کے بعد پڑھے تو اس کے لیئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔[2] وضو کے درمیان نہ تو کلمہ شہادت کا ثبوت ملتا ہے اور نہ ہی ان دوسرے وظائف کا جنہیں یہ نام نہاد سنی حضرات ہر ہر عضوِ وضو کو دھوتے وقت بڑے اہتمام سے پڑھتے ہیں ۔ حدیث شریف سے صرف مذکورہ بالادعا ثابت ہے اور وہی تمام مسلمانوں کو اپنے وضو کے دوران پڑھنی چاہیئے۔ کلمۂ شہادت کا وضو کے دوران پڑھنا بدعت ہے لہٰذا اس سے اجتناب کرنا چاہیئے اور اس کلمہ کو وضو کے بعدپڑھنا چاہیئے تاکہ اس کے پڑھنے کا ثواب بھی ملے۔
Flag Counter