Maktaba Wahhabi

64 - 120
سے انکار کردیا کہ ان کی ساس بڑی بد زبان تھی تاہم ان سہاگنوں کے کھانا نہ کھانے کے باوجود اﷲتعالیٰ نے میری خالہ کو اولاد سے نوازا مگر ان کے سسرال والے اس جاہلانہ رسم کو نہ چھوڑ سکے۔ میرے بھائیو! اگر سات سہاگنیں نامی کھانا کھلانے سے بچے مل سکتے ہیں اور اولاد ہوسکتی ہے تو امہات المومنین رضی اللہ عنہن نے کیوں ایسا نہیں کیا؟ کیا وہ سہاگنیں کھلانے کی اہل نہ تھیں ؟ (معاذ اﷲ) صرف اس لیئے کہ اسلام میں ایسی کوئی رسم نہیں ہے نہ رسول ُاﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس کی تعلیم دی، نہ انہوں نے قرآن و حدیث کی تعلیمات کے برعکس کوئی کام کیا اور یہی ہم سب کو کرنا چاہیئے۔ ان جاہلانہ رسومات کو فوراََ چھوڑ دینا چاہیئے۔ (۳۲) محافلِ میلاد: برصغیر کے نام نہاد مسلمانوں نےمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خودساختہ عید کی مانند ایک اور بدعت بھی اپنا رکھی ہے اور وہ ہے غمی اور خوشی کے مواقع پر اہتمامِ میلاد شریف کرنا۔ میلاد کی یہ محافل کارِثواب سمجھ کر منعقد کی جاتی ہیں ۔ محفلِ میلاد میں ایک مخصوص جگہ خوشبو میں بسا کر خالی چھوڑ دی جاتی ہے کہ وہاں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لاتے ہیں ۔ اختتام میلاد کے موقع پر کھڑے ہو کر اس نقطۂ نظر سے سلام پڑھا جاتا ہے کہ اب رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم اس محفل میں تشریف لے آئے ہیں پھر تبرکِ میلاد تقسیم ہوتا ہے جس کے کھانے سے انکے بقول برکتیں حاصل ہوتی ہیں ۔ ان محافلِ میلاد میں میلادِ اکبر وغیرہ نامی خرافات سے بھرپور کتابوں سے موضوع اور جھوٹی روایتیں پڑھی جاتی ہیں اور شرکیہ نعتیں گائی جاتی ہیں ۔ برادرانِ اسلام! یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس سے مفرّ تو ممکن نہیں کہ ان محافل کا انعقاد زیادہ تر حرام کاروبار کرنے والے افراد یا رشوت خور لوگ کیا کرتے ہیں بہت کم ایسا ہوا ہوگا کہ کسی جائز کمائی والے کے ہاں یہ بدعت پھلی پھولی ہو پھر یہ بات کس قدر تعجب خیز ہے کہ ان
Flag Counter