Maktaba Wahhabi

16 - 120
بِسْمِ اﷲِالرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ تمہید نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلیٰ رَسُوْلِہٖ الْکَرِیْمِ۔ اَمَّا بَعْدُ قرآن مجید میں اﷲتعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے: {وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْناً فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ ط} (سورۃ آلِ عمران:۸۵) ’’اور جو کوئی بھی اسلام کے علاوہ کوئی اور دین (یعنی کسی اور کا طریق) پسند کرے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔‘‘ اس آیۂ کریمہ سے دو باتیں واضح طور پر معلوم ہوتی ہیں :  پہلی یہ کہ اﷲکے نزدیک پسندیدہ عمل یہ ہے کہ اس کے بندے اسلام کے دائرہ عمل ہی میں رہیں اس سے باہر نہ نکلیں اور نہ ہی کسی دوسرے دین کی محبت دل میں رکھیں اور نہ ہی رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے کے سوا کسی اور کا راستہ اختیار کریں اس لیئے کہ اﷲجس دین کو حق بتاتا ہے وہ دین اسلام ہے جیسے کہ خود اس کا فرمان ہے: {اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَاللّٰہِ الْاِسْلَامُ} (سورۂ آلِ عمران:۱۹) ’’حقیقتاََ اﷲکے نزدیک جو دین ہے وہ اسلام ہی ہے‘‘ ۔ اسلام کیاہے؟ اسلام وہ آسمانی قانون اور شریعت ہے جسے اﷲنے ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے اپنے بندوں کے لیئے بنایا۔ ہر نبی اور رسول نے لوگوں کو اسلام ہی کی دعوت دی۔ اس دعوت کی ابتداء حضرت نوح علیہ السلام سے ہوئی اور انتہا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوئی جس کا اعلان اﷲتعالیٰ نے ان کلمات میں فرمایا: ((اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ
Flag Counter