Maktaba Wahhabi

91 - 154
2 مسند حمیدی کے مخطوطہ ظاہریہ کے دوسرے نسخہ کے الفاظ یہ ہیں: عکس ان نسخوں کے مطالعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ دیوبندی محقق نے جو الفاظ اس حدیث میں داخل کئے ہیں ان کا ان نسخوں میں دور دور تک کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ نسخہ ظاہریہ کے دونوں مخطوطوں میں یہ روایت عام روایات کی طرح ہے۔ 2 دوسری شہادت: مسند حمیدی بیروت سے حسین سلیم اسد کی تحقیق کے ساتھ شائع ہوئی ہے اور اس میں بھی یہ روایت رفع الیدین کے اثبات کے ساتھ موجود ہے۔ عکس ملاحظہ فرمائیں: عکس عکس مسند حمیدی ج۲ صفحہ ۵۱۵۔ 3 تیسری شہادت: اللہ تعالیٰ کی شان ملاحظہ فرمائیں کہ اسی دوران بیروت سے صحیح مسند پر ’’المسند المستخرج علی صحیح مسلم‘‘ کے نام سے امام ابو نعیم اصبہانی کی کتاب چھپ گئی اور امام اصبہانی نے صحیح مسلم کی رفع الیدین والی اس روایت کی مزید تخریج فرما دی ہے۔ سفیان عن الزھری کی سند سے یہ روایت صحیح مسلم میں بھی ہے اور صحیح مسلم میں امام مسلم نے اپنے چھ اساتذہ کرام سے سفیان عن الزھری کی سند سے اس حدیث کو بیان فرمایا ہے۔ امام اصبہانی نے سفیان کے مزید چھ شاگردوں سے بھی اس روایت کو بیان کیا جس میں ایک شاگرد امام حمیدی بھی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دوسرے شاگردوں کے ذکر کے باوجود انہوں نے خاص طور پر سب سے پہلے اس روایت کو امام حمیدی کی سند سے ذکر کیا ہے اور روایت کو ذکر
Flag Counter