Maktaba Wahhabi

116 - 154
الانصاف ان ھذھ الزیادۃ وان کانت صیحۃ لوجوھا فی اکثر النسخ من المصنف لکتھا مخالفہ لروایات الثقات فکانت غیر محفوظ (التعلیق الحسن ص۷۱) اور مولانا بدر علم صاحب نے بھی علامہ نیموی کی ’’الدرۃ الضرۃ فی وضع الیدین تحت السرۃ‘‘ کے حوالے سے لکھا ہے: ولم یرتض بد العلامۃ ظھیر احس رحمہ اللّٰه تعالی و ذھب الی ان تلک الزیادۃ معلولۃ (حاشیہ فیض الباری ص ۲۶۷ ج۲) لہٰذا جب اس زیادت کا انکار اور اس کے ضعیف اور معلول ہونے کا اعتراف و اظہار حنفی بھی کر چکے ہیں تو اب آپ ہی بتلائیں کہ مصنف ابی ابی شیبہ کے اس نسخہ میں جو اضافہ دیوبندی ناشر نے کیا ہے اس کا فائدہ سوائے بدنامی اور رسوائی کے اور کیا ہے؟ (ہفت روزہ الاعتصام لاہور ۲۰ جمادی الثانی ۱۴۰۷ھ)۔ الشیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ اہل حدیث کے زبردست محقق اور شیخ الحدیث ہیں اور آپ نے مختلف موضوعات پر انتہائی قیمتی اور تحقیقی کتابیں رقم کی ہیں اس مسئلہ پر بھی سب سے پہلے شیخ موصوف ہی نے قلم اٹھایا اور ہم جیسے طالب علموں کے لئے راہنمائی فراہم فرمائی۔ اسی طرح مقلدین کی طرف سے کوئی نئی تحریف جب بھی سامنے آئی تو سب سے پہلے شیخ موصوف کا قلم ہی حرکت میں آجاتا ہے اور آپ تحقیق کا حق ادا کر دیتے ہیں اللہ تعالیٰ شیخ موصوف کی عمر اور صحت میں برکت عطا فرمائے آمین۔ مزید در مزید ذہنی صلاحیتیں اور خوبیاں عنایت فرمائے اور ان کی ان محنتوں کا انہیں اجر عظیم عطا فرمائے۔ تحت السرہ کے اضافے کی حقیقت
Flag Counter