Maktaba Wahhabi

119 - 154
واقف ہیں اور اس طرح غلط فہمی کی بنیاد پر یہ مسئلہ اٹھا اور پھر حنفیوں نے اسے مزید اچھا کر اور اس بے جان مسئلہ میں سر توڑ کوششیں کر کے جان ڈالنے کی سعی و جہد کی تاکہ ان کا یہ بے بنیاد مسئلہ ثابت ہو جائے۔ یہ ہٹ دھرمی یقینا یہود و نصاریٰ کے نقش قدم پر چلنے اور ان کی راہ اختیار کرنے کی زبردست کوشش ہے۔ نصب الرایہ کے مؤلف علامہ زیلعی حنفی جنہوں نے مصنف ابن ابی شیبہ کے بکثرت حوالے نقل کئے ہیں اور ابن ابی شیبہ کی کوئی روایت ان سے چھپی اور پوشیدہ نہیں تھی لیکن وہ بھی اس روایت سے آگاہ نہ ہو سکے اور سابقہ محدثین میں سے بھی کسی ایک محدث نے بھی اس حدیث کو تحت السرہ کی دلیل کے طور پر ذکر نہیں کیا۔ ایک اہم اصول موجودہ دور میں احادیث کی کتب میں تحریف کر کے دیوبندی حضرات ان کو مسلک حنفی کے دلائل کی حیثیت سے ذکر کر رہے ہیں جیسا کہ مسند حمیدی، مسند ابی عوانہ، مصنف ابن ابی شیبہ، سنن ابی داو‘د وغیرہ کتب کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں یہ بنیادی اصول یاد رکھنا چاہیئے کہ جن احادیث میں تحریف کر کے انہیں آج حنفی مذہب کی دلیل بنایا جارہا ہے کیا دورِ ماضی میں سابقہ محدثین کرام اور حنفی علماء نے بھی ان احادیث کو اس ضمن میں ذکر کیا ہے؟ اور اگر ایسا نہیں ہوا تو یاد رکھیں کہ موجودہ دور میں ان محرف احادیث کو حنفی دلیل بنانے والے مفتری اور کذاب ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر صریح جھوٹ باندھ رہے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جان بوجھ کر جھوٹ بولنے والے کا ٹھکانہ جہنم کی آگ ہے۔ (بخاری و مسلم)۔ تحقیق مزید اس روایت کو امام ابن ابی شیبہ نے درج ذیل سند سے نقل کیا ہے:
Flag Counter