Maktaba Wahhabi

53 - 154
یہ غلطی نظر نہیں آئی اور نہ اس کے کسی عقیدت مند اور مرید نے اس غلطی کو محسوس کیا۔ تقلید کی بیماری نے ان حضرات کو اس حد تک اندھا کر رکھا تھا کہ استادوں، شاگردوں اور مریدوں میں سے کسی کو بھی یہ غلطی دکھائی نہ دی اور اس کا اعتراف دیوبندیوں نے اپنی تحریر کے ذریعے کیا ہے، چنانچہ ملاحظہ فرمائیں: عکس اسی بات کو ایضاح الادلہ طبع ایچ ایم سعید کمپنی کراچی میں بھی دہرایا گیا ہے۔ دیکھئے: ص ۷، ۸ اور اسے افسوس ناک غلطی، سبقت قلم اور بقول مولو حسین احمد مدنی کاتب کی غلطی وغیرہ قرار دے کر راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اصل حقیقت اصل بات یہ ہے کہ نہ یہ سہو قلم ہے اور نہ ہی کتابت کی غلطی بلکہ موصوف تقلید کے اس قدر دلدادہ تھے کہ ان کے دُھن میں تقلید کی تائید میں اس آیت کی ترتیب یہی تھی اور اس کی دلیل خود ان کا اپنا بیان ہے۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں: عکس (عکس ادلہء کاملہ ص ۱۸)۔ اس وضاحت سے یہ ثابت ہو گیا کہ موصوف اس خود ساختہ آیت کو قرآن مجید ہی کی آیت تصور کرتے تھے اور نہ صرف یہ کہ وہ اسے قرآن کی آیت سمجھتے تھے بلکہ اسی آیت کو وہ تقلید کی
Flag Counter