Maktaba Wahhabi

154 - 154
کے ہاں بھی پایا جاتاہے۔ اسلام کی صحیح تعلیمات اس عقیدے کی مخالف ہیں اور واضح طور پر اس کی تردید کرتی ہیں۔‘‘ (شاہکار اسلامی انسائیکلوپیڈیا ص۵۳۴) مسلمانوں سے شیعہ مراد ہیں ج یسا کہ موصوف نے اوپر وضاحت کی ہے۔ اس وضاحت سے ثابت ہوا کہ برزخی قبر کی طرح تناسخ کا عقیدہ بھی ہندوؤں کے علاوہ شیعوں میں بھی پایا جاتا ہے اور وہاں سے ڈاکٹر موصوف نے اس عقیدہ کو ہاتھوں ہاتھ لے لیا۔ فاعتبروا یا اولی الابصار۔ عذاب قبر کی کیفیت موت کے وقت ملک الموت روح کو قبض کر لیتے ہیں (السجدہ:۱۸) اور جسم اور روح میں جدائی واقع ہو جاتی ہے اور یہ جدائی قیامت تک رہتی ہے۔ قبرکے سوال و جواب کے بعد روح جنت یا جہنم میں داخل کر دی جاتی ہے اور میت قبر میں ہوتی ہے روح کو جو عذاب ہوتا ہے اسے عذاب جہنم کہتے ہیں اور میت (جسم) کو قبر میں جو عذاب ہوتا ہے اسے عذاب قبر کہتے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں عذابوں یعنی عذاب جہنم اور عذابِ قبر کو کو الگ الگ بتایا ہے اور اُمت کو نماز کے آخر میں چار چیزوں سے پناہ مانگنے کا حکم دیا ہے (مسلم) اور آپ بھی ہمیشہ نماز کے آخر میں ان سے پناہ مانگا کرتے تھے (بخاری) عذاب قبر قیامت تک جاری رہے گا لیکن موصوف نے عذاب قبر کو سمجھنے میں زبردست ٹھوکر کھائی ہے اور عذاب جہنم والی احادیث کو ذکر کر کے اسے ہی عذاب قبر قرار دے ڈالا اور اصل عذاب قبر کا صاف انکار کر دیا اور جنت اور جہنم کو برزخی قبریں قرار دے دیا۔ فاعتبروا یااولی الابصار (تفصیل کے لئے ہماری کتاب ’’عذاب قبر کی حقیقت‘‘ کا مطالعہ فرمائیں)۔
Flag Counter