Maktaba Wahhabi

142 - 154
حدثنا علی بن محمد ثنا عبید اللّٰه بن موسی عن الحسن بن صالح عن جابر عن ابی الزبیر عن جابر اسے بدل کر جابر و عن ابی الزبیر بنا دیا، جابر اور ابی الزبیر کے درمیان حرف واؤ کا اضافہ اس مقصد کے لئے کیا گیا تاکہ یہ تاثر دیا جائے کہ جابر الجعفی اسے بیان کرنے میں منفرد نہیں بلکہ اس کا ثقہ متابع ابی الزبیر بھی موجود ہے جو جابر الجعفی کا ہم سبق ہے اور یہ دونوں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں۔ انا ﷲ و انا الیہ راجعون۔ حالانکہ اہل علم جانتے ہیں کہ اگر ابن ماجہ میں حرف واؤ ہوتا اور جابر الجعفی اور ابی زبیر دونوں ہم سبق ہوتے تو جابر و عن ابی الزبیر کی بجائے جابر و ابی الزبیر ہوتا، گزارشات کا مقصد یہ ہے کہ حرف واؤ کا اضافہ کرنے والا جہاں خائن و بددیانت ہے وہاں جاہل و اناڑی بھی ہے۔ ابن ماجہ کی سند محدثین کی عدالت میں یہ روایت سنن ابن ماجہ کے علاوہ متعدد محدثین کرام نے روایت کی ہے۔ مگر ان تمام نے جابر عن ابی الزبیر ہی بیان کی ہے۔ دیکھئے: (سنن دارقطنی ص۳۳۱ ج۱، ابن عدی ص۵۴۲ و کتاب القراۃ ص۱۵۸ و مسند احمد ۳۳۹ ج۳)۔ گھر کی شہادت اکابر احناف نے بھی اس روایت کو جابر عن ابی الزبیر سے ہی بیان کیا ہے، دیکھئے: (شرح معانی الاثار ص۱۴۹ ج۱) علاوہ ازیں مولانا عبدالحئی لکھنوی حنفی مرحوم نے ابن ماجہ سے جابر عن ابی الزبیر ہی نقل کیا ہے۔
Flag Counter