Maktaba Wahhabi

98 - 154
مولوی انوار خورشید کی کتاب ’’حدیث اور اہلحدیث‘‘ (ص۹۱۲) کے آخری صفحہ پر بھی یہ فوٹو اسٹیٹ دیا گیا ہے۔ 3 مسند ابی عوانہ جو اب بیروت سے ایمن بن عارف الدمشقی کی تحقیق کے ساتھ چھپی ہے اور انہوں نے یہاں ’’واؤ‘‘ کا اضافہ تو نہیں کیا البتہ لا یرفعھما سے پہلے ایک کومہ (،) لگا کر دونوں عبارات کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ موصوف کے نزدیک بھی یہ عبارت پہلی عبارت سے الگ اور جدا ہے۔ چنانچہ ان کی عبارت نیز مسند ابی عوانہ کے مکمل باب کی احادیث کا عکس ملاحظہ فرمائیں۔ عکس (عکس مسند ابی عوانہ جلد ۱ ص ۴۲۳، ۴۲۴۔ طبع بیروت) دیوبندیوں کے ماسٹر امین اوکاڑوی نے بھی اس حدیث کو نقل کر کے اپنے فطری دجل و فریب کا مظاہرہ کیا ہے دیکھئے: تجلیات صفدر، ج۱ص۴۲۳ تا ۴۲۶۔ طبع مکتبہ امدادیہ ملتان۔ لیکن آنے والے دلائل ان کے مکر و فریب کا پردہ چاک کر دیتے ہیں۔ امام سعدان بن نصر کی روایت مسند ابی عوانہ، صحیح مسلم پر بطور تخریج لکھی گئی ہے یعنی یہ صحیح مسلم کی مستخرج ہے اور صحیح مسلم کی روایات کو مزید قوت دینے کے لئے اسے مرتب کیا ہے۔ امام مسلم نے امام سفیان کی روایت کو ان کے چھ شاگردوں کے واسطے سے بیان کیا ہے اور امام ابوعوانہ نے بھی امام سفیان کی اس روایت کو ان کے مزید تین شاگردوں سے بیان کیا ہے، جن کے اسماء گرامی عبداللہ بن ابو لب المخرمی، سعدان بن نصر اور شعیب ابن عمرو ہیں۔ امام سعدان بن نصر مسند
Flag Counter