Maktaba Wahhabi

26 - 154
اُمت مسلمہ کو چار ٹکڑوں میں بانٹ دیا۔ چار اذانیں چار اقامتیں اور چار امامتیں!!چونکہ ہر مقلد اپنے زعم باطل میں اپنے امام و پیشوا سے بندھا ہوا ہے، اس لئے تقلید کی وجہ سے اُمت مسلمہ میں کبھی اتفاق و امن نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا آئیے ہم سب مل کر کتاب و سنت کا دامن تھام لیں۔ کتاب و سنت میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی کا پورا پورا یقین ہے۔ تقلید کی تباہ کاریاں تقلید ایک ایسی بدعت ہے جو انسان کے دین و ایمان کو غارت کر کے رکھ دیتی ہے، ایک مقلد جس کے دل میں امام کی محبت اس انداز سے ڈآل دی جاتی ہے کہ وہ اپنے امام ہی کو صاحب شریعت تصور کرنے لگتا ہے اور عملاً اسے رسالت کے منصب پر فائز کر دیتا ہے۔ اب اس مقلد کے سامنے قرآن و حدیث کی واضح نص بھی آجائے تو یہ اپنے منتخب امام ہی کی طرف دیکھتا ہے اور اس کے فیصلے کا منتظر رہتا ہے اور حدیث بھی صرف وہی مانتا ہے جس سے اس کے مسلک کی تائید ہوتی ہے اور جو حدیث اس کے مسلک کے خلاف ہو تو اول اس کی عجیب و غریب تاویل کی جاتی ہے اور تاویل سے بھی کام نہ بنے تو پھر حدیث ہی کو ردّ کر دیا جاتا ہے۔ جبکہ مقلدین یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ وہ ادلہ اربعہ کو مانتے ہیں یعنی 1 قرآن مجید۔ 2 سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 3اجماع اور 4 قیاس۔ لیکن تقلید کی رَو میں بہہ کر مقلدین عموماً ادلہ اربعہ کا خیال بھی بھول جاتے ہیں اور صرف تقلید کے گن گاتے رہتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ادلہ اربعہ میں بھی تقلید کا کوئی ذکر نہیں ہے جس سے ثابت ہوا کہ تقلید بھی دلیل کا نام نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی ذات، صفات اور حقوق و عبادات میں وحدہ لا شریک ہے اور وہ کسی کی شرکت کسی طور پر بھی برداشت نہیں کرتا۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی رسالت میں بھی اکیلے ہیں اور ان کی رسالت میں کوئی دوسرا شریک نہیں ہے۔ لہٰذا کسی
Flag Counter