Maktaba Wahhabi

82 - 154
مسند حمید جو مولانا حبیب الارحمن الاعظمی کی تصحیح کیس اتھ چھپی ہے اس میں رفع الدین کی ایک روایت کو جو دیوبندی مخطوطہ میں تحریف کا شکار ہو گئی تھی جوں کا توں نقل کر دیا گیا ہے اور اس کی تصحیح کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ حالانکہ مخطوطہ ظاہریہ میں یہ روایت دوسری روایات ہی کی طرح نقل ہوئی ہے۔ چنانچہ الاعظمی صاحب کی کتاب کا عکس اور ان کی تحقیق ملاحظہ فرمائیں: عکس مولانا اعظمی کی تحقیق اور مولانا محمد طاسین صاحب کا ردّ الاعظمی صاحب اس محرف روایت کے تحت لکھتے ہیں: ’’امام بخاری رحمہ اللہ نے اصل روایت نقل کی ہے جو یونس عن الزہری کی سند کے ساتھ ہے اور سفیان کی روایت بھی امام زہری سے ہے اسے امام احمد رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں اور امام ابوداو‘د نے امام احمد کی سند سے اپنی سنن میں روایت کیا ہے لیکن مصنف نے امام احمد عن سفیان کی روایت کی مخالف کی ہے۔ پس مسند امام احمد میں یہ الفاظ ہیں: ’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ نماز شروع فرماتے تو دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے یہاں تک کہ انہیں کاندھوں کے برابر کر لیتے اور جب رکوع کا ارادہ کرتے اور جب رکوع سے اٹھاتے۔‘‘
Flag Counter