Maktaba Wahhabi

52 - 154
دیوبندی کی خود ساختہ آیت: دیوبندی شیخ الہند مولانا محمود الحسن نے اہل حدیث کے ایک اشتہار کا جواب ادلہ کاملہ کے نام سے ایک کتاب کے ذریعے دیا اور جب اہل حدیث کی طرف سے اس کا جواب شائع ہوا تو انہوں نے دوبارہ اس کا مفصل جواب کتاب ایضاح الادلہ کے نام سے تحریر کیا اور اس کتاب میں تقلید کی تائید کے لئے ایک آیت بھی پیش لیکن ان الفاظ کے ساتھ یہ آیت قرآن مجید میں کہیں بھی موجود نہیں ہے، موصوف کی خود ساختہ آیت یہ ہے: یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ ٰامَنُوْآ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اِلٰی اُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ پس اگر تمہارے درمیان کسی مسئلہ میں نزاع ہو جائے تو اس مسئلہ کو اللہ اور رسول اور تم میں سے جو اولوالامر ہوں ان کی طرف لوٹا دو۔ عکس مولانا موصوف کی زندگی میں یہ کتاب تین مرتبہ شائع ہوئی، پہلی بار ۱۲۹۹ھ میں اور دوسری مرتبہ اکتیس سال کے بعد ۱۳۳۰ھ میں اور اس کے بعد تیسری بار بھی اسے شائع کیا گیا اور پھر موصوف ۱۳۳۹ھ میں وفات پا گئے۔ چالیس سال کے اس طویل عرصہ میں موصوف کو
Flag Counter