Maktaba Wahhabi

97 - 154
’’بمثلہ۔‘‘۔۔ اور ’’مثلہ‘‘ کہا ہے۔ 5 اس حدیث کو ’’اہل الرائے والقیاس کے پہلے علماء‘‘ (مثلاً زیلعی وغیرہ) نے عدم رفع الیدین کے حق میں پیش نہیں کیا۔ اس وقت تک یہ روایت بنی ہی نہیں تھی لہٰذا وہ پیش کیسے کرتے؟ معلوم ہوا کہ اس روایت کے ساتھ عدم رفع پر استدلال باطل اور چودھویں صدی کی ’’ذیروی بدعت‘‘ ہے۔ مسند ابی عوانہ قدیم دور میں بھی مشہور و معروف رہی ہے۔ کسی ایک امام نے بھی اس کی محولہ بالا عبارت کو ترک و عدم رفع یدین کے بارے میں پیش نہیں کیا۔ (نور العینین ص ۷۱ تا ۷۴) لا یرفعھما سے پہلے ’’واؤ‘‘ کا ثبوت مخطوطہ مسند ابی عوانہ مسودۃ الجامعہ الاسلامیہ فی المدینۃ المنورۃ میں ’’واؤ‘‘ کا لفظ موجود ہے ملاحظہ فرمائیں: 1 پہلی شہادت عکس (عکس مسند ابی عوانہ مخطوطہ المدینۃ المنورہ) 2 دوسری شہادت: کتب خانہ پیر جھنڈا کے مخطوطہ میں بھی ’’واؤ‘‘ کا لفظ موجود ہے: عکس (عکس مسند ابی عوانہ کتب خانہ پیر جھنڈا)۔
Flag Counter