Maktaba Wahhabi

93 - 154
بحث سے قطع طور پر سفیان کی روایات میں رفع الدین کا ثبوت فراہم کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ العزیز۔ اس روایت سے یہ بات بھی ثابت ہوتی جاتی ہے کہ امام حمیدی اثبات رفع الیدین کی روایات کی دوسری سندوں سے بھی واقف تھے۔ مسند ابی عوانہ میں تحریف مسند ابی عوانہ میں ’’واؤ‘‘ اُڑا کر رفع الیدین کی روایات کو ترک رفع الیدین کی دلیل بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں پہلے مسند ابی عوانہ کا عکس ملاحظہ فرمائیں: ہندوستانی مطبوعہ نسخہ کا عکس عکس (عکس مسند ابی عوانہ جلد ۲ صفحہ ۹۰)۔ امام ابوعوانہ رحمہ اللہ نے باب قائم کیا ہے: ’’افتتاح نماز میں رفع الیدین کا بیان اور رکوع کے وقت اور رکوع سے سر اُٹھاتے وقت (رفع الیدین) اور آپ سجدوں کے درمیان رفع الیدین نہ کرتے تھے۔‘‘ اب ظاہر ہے کہ ان تین مقامات پر رفع الیدین کو ثابت کرنے کے لئے امام ابوعوانہ نے احادیث کا ذکر فرمایا ہے۔ اسی طرح سجدوں کے درمیان آپ رفع الیدین نہ فرماتے تھے۔ امام ابوعوانہ نے اس روایت میں جو اختلافات ہیں ان کو بھی بیان کر دیا ہے جیسے: رأیت رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم اذا افتتہ الصلاۃ رفع یدیہ حتی یحاذی بھما و
Flag Counter