Maktaba Wahhabi

117 - 154
مصنف ابن ابی شیبہ کو ہندوستان میں سب سے پہلے مولانا عبدالتواب کی تعلیق سے ملتان سے شائع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد مولانا ابوالکلام اکادمی حیدرآباد دکن نے ۱۳۸۶ھ میں اس کی پہلی جلد کو شائع کیا اور پھر دوسری اور تیسری جلد بھی شائع کی۔ ہندوستان میں اس کتاب کو شائع کرنے کا اعزاز حنفی حضرات ہی کو حاصل ہے اور ان شائع شدہ کتب میں بھی کتب السرہ کا اضافہ موجود نہیں ہے۔ چنانچہ ملاحظہ فرمائیں: عکس (عکس مصنف ابن ابی شیبہ ج۱ ص۳۹۰ طبع مولانا ابوالکلام اکادمی حیدرآباد ہند) اس نسخہ میں تحت السرہ کا اضافہ موجود نہیں ہے۔ 2 تیسری مرتبہ مصنف کو بمبئی (ہند) سے شائع کیا گیا۔ عکس اس نسخہ میں بھی تحت السرہ کا اضافہ نہیں ہے۔ 2 دارالفکر بیروت سے مصنف کا جو نسخہ طبع ہوا ہے اس میں بھی تحت السرہ کے الفاظ نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی نسخہ ہے کہ جس کا عکس طیب اکادمی اور مکتبہ امدادیہ ملتان والوں نے شائع کیا لیکن ان نسخوں میں ان کے ناشرین نے تحت السرہ کا اضافہ کر دیا۔ ویا للعجب عکس عکس
Flag Counter