Maktaba Wahhabi

24 - 103
اللہ تعالیٰ ہمارے اُن مسلمانوں کو راہ ِ ہدایت نصیب فرمائے جو نماز میں تو {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ}پڑھ کر صرف اللہ تعالیٰ کی ربوبیّت کا اعتراف کرتے ہیں اور پھر تنگدستی دور کرنے، روزی یا نوکری حاصل کرنے اور اولاد مانگنے کے لیٔے غیرُ اللہ کی چوکھٹ پہ چلے جاتے ہیں ۔ { أَلَیْسَ اللّٰہُ بِکَافٍ عَبْدَہٗ علیہم السلام }[1] ’’کیا اللہ اپنے بندے کے لیٔے کافی نہیں ؟۔‘‘ 3توحیدِ الوہیّت یا توحیدِ عبادت: توحید کی تیسری قسم’’ توحید ِ الوہیّت یا توحید ِ عبادت‘‘ ہے ،جس میں موحِّد مسلمان یہ اقرارو اعتراف کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود ِ بر حق نہیں ہے، اور پوری کائنات میں سے کوئی ہستی، کوئی شخصیّت اور کوئی چیز اس لائق نہیں کہ جو ہماری قولی ،مالی یا بَدنی ،کسی بھی قسم کی عبادت کی مستحق ہو ۔لاَاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کا بھی یہی معنیٰ ہے ،اور اسی توحید کی قرآن پاک کے بے شمار مقامات پر تعلیم دی گئی ہے ۔قرآن پاک کی ایک سو چودہ سورتوں میں سے چھیاسی مکّی سورتوں کا مرکزی موضوع اِسی توحید کی تعلیم اور شرک سے اجتناب کی دعوت ہے ،اور تمام انبیاء و رسل علیہم السلام کی دعوت و تبلیغ بھی اِسی نقطہ کی وضاحت پر مرکوز تھی جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے سورۂ نحل، آیت:۲ میں اسی بات کی دعوت دیتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے : { یُنَزِّلُ الْمَلٰٓئِکَۃَ بِالرُّوْحِ مِنْ أَمْرِہٖ عَلٰی مَنْ یَّشَآئُ مِنْ عِبَادِہٖٓ أَنْ أَنْذِرُوْآ أَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ أَنَا فَاتَّقُوْنِ علیہم السلام } ’’اللہ تعالیٰ اِس روح ِ [نبوّت] کو اپنے جس بندے پر چاہتا ہے ،اپنے حکم سے فرشتوں کے ذریعے نازل فرمادیتا ہے[اس ہدایت کے ساتھ کہ لوگوں کو ] آگاہ کردو کہ میرے سوا کوئی معبودِ(بر حق) نہیں ، لہٰذا تم مجھ ہی سے ڈرو ۔‘‘
Flag Counter