Maktaba Wahhabi

23 - 103
سماعت و بینائی کی قوّتیں کس کے اختیار میں ہیں ؟بے جان سے جاندار کو اور جاندار سے بے جان کو کون نکالتا ہے ؟ اور اس نظام ِ عالَم کو کون چلا رہا ہے ؟ وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ ۔پس انہیں کہہ دیجیئے کہ پھر تم [حقیقت کے خلاف چلنے سے ] پرہیز کیوں نہیں کرتے ؟۔‘‘ کفّار و مشرکین کا اسی قسم کا توحید ِ ربوبیّت کا اعتراف سورۂ مؤمنون کی آیت : ۸۴ تا ۸۹ میں بھی بالتفصیل موجود ہے ،جیسا کہ ارشاد ِ الٰہی ہے : { قُلْ لِّمَنِ الْأَرْضُ وَمَنْ فِیْہَا اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ علیہم السلام سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰہِ قُلْ أَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ علیہم السلام قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ علیہم السلام سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰہِ قُلْ أَفَلَا تَتَّقُوْنَ علیہم السلام قُلْ مَنْ بِیَدِہٖ مَلَکُوْتُ کُلِّ شَيْئٍ وَہُوَ یُجِیْرُ وَلَا یُجَارُعَلَیْہِ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ علیہم السلام سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰہِ قُلْ فَأَنّٰی تُسْحَرُوْنَ علیہم السلام } ’’ اے نبی ! اِن سے کہیں کہ بتاؤ اگر تم جانتے ہو کہ یہ زمین اور اس کی ساری آبادی کس کی ہے ؟ یہ ضرور کہیں گے: اللہ کی ،کہیں :پھر تم ہوش میں کیوں نہیں آتے ؟ اِن سے پوچھیں : ساتوں آسمانوں اور عرش ِ عظیم کا مالک کون ہے ؟ یہ ضرور کہیں گے: اللہ،کہیں :پھر تم ڈرتے کیوں نہیں ؟اِن سے کہیں : بتاؤ اگر تم جانتے ہو کہ ہر چیز پر اقتدار کس کا ہے ؟اور کون ہے جو پناہ دیتا ہے ؟ اور اُس کے مقابلے میں کوئی پناہ نہیں دے سکتا ؟یہ ضرور کہیں گے کہ یہ بات تو اللہ ہی کے لیٔے ہے ، کہیں کہ پھر کہاں سے تم کو دھوکہ لگتا ہے؟ ۔‘‘ اس توحید ِ ربوبیّت کا انکار کُفر ،اور اللہ تعالیٰ کی صفت ِ ربوبیّت میں کسی دوسرے کو شامل کرنا شرک ہے جوکہ توبہ کے بغیر نا قابل ِ معافی گناہ ِ کبیرہ ہے ۔
Flag Counter