Maktaba Wahhabi

12 - 195
٭ اسی طرح ارشاد باری تعالی ہے: ﴿وَسِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ إِلَی الْجَنَّۃِ زُمَرًا حَتّٰی إِذَا جَآؤُوْہَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُہَا وَقَالَ لَہُمْ خَزَنَتُہَا سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْہَا خَالِدِیْنَ ٭وَقَالُوْا الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَہُ وَأَوْرَثَنَا الْأَرْضَ نَتَبَوَّأُ مِنَ الْجَنَّۃِ حَیْثُ نَشَآئُ فَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِیْنَ﴾[الزمر:۷۳۔۷۴ ] ’’اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کے گروہ کے گروہ جنت کی طرف روانہ کئے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آ جائیں گے اور دروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے:تم پر سلام ہو،تم خوشحال رہو،تم اس میں ہمیشہ کیلئے چلے جاؤ۔یہ کہیں گے:اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ جنت میں جہاں چاہیں ٹھہریں۔سو عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا بدلہ ہے۔‘‘ ٭ اسی طرح ارشاد باری تعالی ہے:﴿قُلْ یَا عِبَادِیَ الَّذِیْنَ أَسْرَفُوا عَلَی أَنفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَۃِ اللّٰهِ إِنَّ اللّٰہَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِیْعًا إِنَّہُ ہُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیْمُ﴾[الزمر:۵۳ ] ’’آپ کہہ دیجئے کہ اے میرے وہ بندو جنھوں نے(گناہوں کا ارتکاب کرکے ) اپنے اوپر زیادتی کی ہے! تم اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو،بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کو معاف کردیتا ہے۔یقینا وہی تو ہے جو بڑا معاف کرنے والا اور بے حد مہربان ہے۔‘‘ ٭ نیز رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
Flag Counter