Maktaba Wahhabi

58 - 219
’’ہرگز نہیں وہ شخص چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا اور تم کیا جانو وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ کیسی ہے۔ اللہ کی آگ ہے خوب بھڑکتی ہوئی۔‘‘(سورہ ہمزہ،آیت نمبر6۔4) مسئلہ 12: جہنم کا تیسرا درجہ ’’ھَاوِیَۃٌ ‘‘( گہری کھائی (ہے۔ ﴿ وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُہٗ ، فَاُمُّہٗ ہَاوِیَۃ ٌ ، وَ مَآ اَدْرٰکَ مَاہِیَۃٌ، نَارٌ حَامِیَۃٌ،﴾ (11۔8:101) ’’اور جن کے پلڑے (میزان)ہلکے ہوں گے ان کی جگہ گہری کھائی ہو گی اورتمہیں کیا معلوم وہ گہری کھائی کیا ہے۔ بھڑکتی ہوئی آگ ہے ۔‘‘(سورہ قارعہ،آیت نمبر11۔8) مسئلہ 13: جہنم کا چوتھا درجہ’’سَقَرَ‘‘ ( سخت جھلسا دینے والی) ہے۔ ﴿سَاُصْلِیْہِ سَقَرَ ، وَ مَآ اَدْرٰکَ مَا سَقَرُ، لاَ تُبْقِیْ وَ لاَ تَذَرُ، لَوَّاحَۃٌ لِّلْبَشَرِ،﴾ (29۔26:74) ’’عنقریب میں اسے سخت جھلسا دینے والی جگہ میں جھونک دوں گا تم کیا جانو وہ سخت جھلسا دینے والی جگہ کیا ہے۔ نہ باقی رکھے نہ چھوڑے کھال کو جلا کرکالا کردینے والی ۔‘‘(سورہ مدثر،آیت نمبر29۔26) مسئلہ 14: جہنم کا پانچواں درجہ ’’لظٰی‘‘( بھڑکتی ہوئی آگ کی لپیٹ( ہے ﴿ کَلاَّ اِنَّہَا لَظٰی، نَزَّاعَۃً لِّلشَّوٰی، تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰی ،وَ جَمَعَ فَاَوْعٰی ،﴾ (18۔15:70) ’’ہر گز نہیں،وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ کی لپیٹ ہے جو سر اور منہ کی کھال ادھیڑ دے گی پکار پکار کر اپنی طرف بلائے گی ہر اس شخص کو جس نے حق سے منہ موڑا،پیٹھ پھیری مال جمع کیا اور خرچ نہ کیا۔‘‘ (سورہ معارج،آیت نمبر18۔15) مسئلہ 15:جہنم کا چھٹا درجہ’’سَعِیْرٌ‘‘ (دہکتی ہوئی آگ)ہے ﴿ وَ قَالُوْا لَوْ کُنَّا نَسْمَعُ اَوْ نَعْقِلُ مَا کُنَّا فِیْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِ، فَاعْتَرَفُوْا بِذَنْبِہِمْ فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعِیْرِ، ﴾(11۔10:67)
Flag Counter