Maktaba Wahhabi

108 - 219
عَذَابُ الظُّلُمَاتِ فِیْ النَّارِ جہنم میں شدید اندھیرے اور تاریکی کا عذاب ( اَجَارَنَا اللّٰہُ تَعَالٰی مِنْہَا بِفَضْلِہٖ وَکَرَمِہٖ اِنَّہٗ ہُوَ الْعَزِیْزُ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ الرَّحِیْمُ الْکَرِیْمُ ) مسئلہ 133:کافروں کو جہنم میں ڈال کر اس کے دروازے اس قدر سختی سے بند کر دیئے جائیں گے کہ جہنمی صدیوں تک شدید اندھیرے اور تاریکی میں آگ کا عذاب جھیلتے رہیں گے کہیں سے روشنی کی معمولی سی کرن بھی نہ دیکھ پائیں گے۔ ﴿ وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا ہُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَۃِ ، عَلَیْہِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَۃٌ ، ﴾(20۔19:90) ’’اور جن لوگوں نے ہماری آیتیں ماننے سے انکار کیا وہ بدبخت لوگ ہیں (قیامت کے روز(ان پر جہنم کی آگ ہوگی دروازے بند کی ہوئی۔‘‘(سورہ بلد،آیت نمبر19تا20) ﴿ وَمَا اَدْرَاکَ مَا الْحُطَمَۃِ ، نَارُ اللّٰہِ الْمُوْقَدَۃُ ، الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْئِدَۃِ ، اِنَّہَا عَلَیْہِمْ مُّوْصَدَۃٌ ، فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ ، ﴾(9۔5:104) ’’اور تم کیا جانو چکنا چور کر دینے والی جگہ کیا ہے۔ اللہ کی آگ خوب بھڑکائی ہوئی ہے جو دلوں تک پہنچے گی وہ ان پر دروازے بند کی ہوئی ہے (اس حالت میں کہ وہ)اونچے اونچے ستونوں میں(گھرے ہوئے ہوں گے)‘‘(سورہ ہمزہ،آیت نمبر5تا9) مسئلہ 134: جہنم کی آگ بذات خود تار کول سے زیادہ تاریک اور سیاہ ہے جس میں ہاتھ کو ہاتھ تک سجھائی نہیں دے گا۔
Flag Counter