Maktaba Wahhabi

162 - 219
اَلذِّکْرَی الْمَاضِیَۃُ یاد ماضی مسئلہ 234: جہنم میں ایک نیک اور صالح دوست کی یاد اور اس کی تلاش۔ ﴿ وَ قَالُوْا مَالَنَا لاَ نَرٰی رِجَالاً کُنَّا نَعُدُّھُمْ مِّنَ الْاَشْرَارِ، اَتَّخَذْنٰھُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ عَنْھُمُ الْاَبْصَارُ،اِنَّ ذٰلِکَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَھْلِ النَّارِ،﴾ (64۔62:38) ’’جہنمی آپس میں کہیں گے کیا بات ہے (یہاں)ہم ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جنہیں ہم دنیا میں برا سمجھتے تھے،ہم نے یونہی ان کا مذاق اڑایایے)ممکن ہے)وہ یہیں کہیں (ہوں لیکن)نظروں سے اوجھل ہوں۔بے شک یہ بات سچ ہے کہ اہل جہنم میں اس قسم کی بحثیں ہونے والی ہیں۔‘‘(سورہ ص ، آیت 64۔62) مسئلہ 235: جہنم میں ایک گمراہ اور بے دین دوست کی یاد۔ ﴿ وَ یَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰی یَدَیْہِ یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلاً، یٰوَیْلَتٰی لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلاَ نًا خَلِیْلاً ،لَقَدْ اَضَلَّنِیْ عَنِ الذِّکْرِ بَعْدَ اِذْ جَائَ نِیْ وَ کَانَ الشَّیْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلاً،﴾(29۔27:25) ’’اس روز ظالم اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا ہائے افسوس!میں نے رسول کی راہ اختیار کی ہوتی ہائے افسوس!میں نے فلاں شخص کو دوست نہ بنایا ہوتا اس نے تو مجھے نصیحت آجانے کے بعد گمراہ کر دیا، شیطان واقعی انسان کو دھوکہ دینے والا ہے۔‘‘(سورہ فرقان،آیت 29۔27) ٭٭٭
Flag Counter