Maktaba Wahhabi

137 - 219
مُکَالِمَاتُ الْعِبْرَۃِ عبرت انگیز مکالمات مسئلہ 192: داروغہ جہنم : ’’کیاتمہارے پاس اللہ کے رسول نہیں آئے تھے؟‘‘ کافر :’’آئے تھے لیکن ہم نے خود ہی جہنم کا عذاب مول لیا۔‘‘ داروغہ جہنم :’’تو پھر ان دروازوں سے داخل ہو کر جہنم میں تشریف لے جائیں۔‘‘ ﴿ وَ سِیْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اِلٰی جَھَّنَمَ زُمَرًا حَتّٰی اِذَا جَائُ وْھَا فُتِحَتْ اَبْوَابُھَا وَ قَالَ لَھُمْ خَزَنَتُھَا اَلَمْ یَاْتِکُمْ رُسُلٌ مِّنْکُمْ یَتْلُوْنَ عَلَیْکُمْ اٰیٰتِ رَبِّکُمْ وَ یُنْذِرُوْنَکُمْ لِقَائَ یَوْمِکُمْ ھٰذَا قَالُوْا بَلٰی وَلٰکِنْ حَقَّتْ کَلِمَۃُ الْعَذَابِ عَلَی الْکٰفِرِیْنَ ، قِیْلَ ادْخُلُوْا اَبْوَابَ جَھَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْھَا فَبِئْسَ مَثْوَی الْمُتَکَبِّرِیْنَ،﴾(71:39) ’’(فیصلہ کے بعد)کافر گروہ در گروہ جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے۔جب وہ جہنم کے قریب پہنچیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے جہنم کے دربان ان سے کہیں گے ’’کیا تمہارے پاس خود تمہارے لوگوں میں سے ایسے رسول نہیں آئے تھے جو تمہیں تمہارے رب کی آیتیں پڑھ کر سناتے اور اس دن کے آنے سے ڈراتے ۔ ‘‘وہ جواب دیں گے ’’ہاں آئے تھے لیکن عذاب کا فیصلہ کافروں پر حق ثابت ہو کے رہا۔‘‘کہا جائے گا ’’داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں یہاں اب تمہیں ہمیشہ رہنا ہے تکبر کرنے والوں کے لیے بہت ہی بری جگہ ہے۔‘‘(سورہ زمر،آیت71) مسئلہ 193:داروغہ جہنم : تمہارے پاس کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تھا ؟‘‘
Flag Counter