Maktaba Wahhabi

222 - 219
مَسَائِلٌ مُتَفَرِّقَۃٌ متفرق مسائل اللہ تعالیٰ کی رحمت اورا س کے فضل کے بغیر جہنم کے عذاب سے کوئی نہیں بچ سکتا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ (( مَا مِنْ اَحَدٍ یُدْخِلُہٗ عَمَلُہُ الْجَنَّۃَ)) فَقِیْلَ : وَ لَا اَنْتَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ؟ قَالَ (( وَ لاَ اَنَا اِلاَّ اَنْ یَتَغَمَّدَنِیْ رَبِّیْ بِرَحْمَتِہٖ )) روَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کوئی شخص اپنے عمل سے جنت میں نہیں جائے گا ۔‘‘ عرض کیا گیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !کیا آپ بھی؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ہاں میں بھی ، اِلاَّ یہ کہ میرا رب اپنی رحمت سے مجھے ڈھانپ لے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مؤحد ، متقی اور صالح لوگوں کی گواہی کسی کے جنتی یا جہنمی ہونے کی ایک پہچان ہے۔ عَنْ اَبِیْ بَکْرِ بْنِ اَبِیْ زُہَیْرِ الثَّقَفِیُّ رضی اللّٰہ عنہ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ خَطَبَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِالنَّبَاوَۃِ اَوِ الْبَنَاوَۃِ (قَالَ وَالْبَنَاوَۃُ مِنَ الطَّائِف) قَالَ ((یُوْشِکُ اَنْ تَعْرِفُوْا اَہْلَ الْجَنَّۃِ مِنْ اَہْلِ النَّار)) قَالُوْا : بِمَ ذٰ کَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ؟ قَالَ (( بِالثَّنَآئِ الْحَسَنِ وَالثَّنَآئِ السَّیِّئِ اَنْتُمْ شُہَدَائُ اللّٰہِ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَعْضٍ )) روَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [2] (حسن) حضرت ابوبکربن ابوزہیر ثقفی رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں
Flag Counter