Maktaba Wahhabi

190 - 219
کَلاَمُ النارِ جہنم کا کلام مسئلہ 298:جہنم اللہ تعالیٰ کے حکم سے کلام کرے گی۔ اللہ تعالیٰ : ’’کیا تو بھر گئی ہے؟‘‘ جہنم : ’’کچھ اور ہے؟‘‘ (تو وہ بھی لائیے) ﴿یَوْمَ نَقُوْلُ لِجَھَنَّمَ ھَلِ امْتَلَاْتِ وَتَقُوْلُ ھَلْ مِنْ مَّزِیْدٍ ،﴾(30:50) ’’قیامت کے روز ہم جہنم سے پوچھیں گے کیا تو بھر گئی ہے اور وہ کہے گی کیا اور کچھ ہے؟‘‘ (سورہ ق، آیت 30) مسئلہ 299:جہنم کافروں کو آتے ہوئے دور سے ہی دیکھ لے گی۔ ﴿اِذَا رَأَتْھُمْ مِّنْ مَّکَانٍ بَعِیْدٍ سَمِعُوْا لَھَا تَغَیُّظًا وَّزَفِیْرًا،﴾(12:25) ’’جب جہنم کافروں کو دور سے (آتے)دیکھے گی تو کافر جہنم کا غصہ سے چیخنا چلانا سن لیں گے۔ (سورہ فرقان،آیت 12) مسئلہ 300:جہنم کی دو آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھے گی کان ہیں جس سے وہ سنے گی اور زبان ہے جس سے بات کرے گی۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ((یَخْرُجُ عُنُقٌ مِنَ النَّارِ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ لَہٗ عَیْنَانِ تُبْصِرَانِ وَاُذُنَانِ تَسْمَعَانِ وَلِسَانٌ یَنْطِقُ، یَقُوْلُ اِنِّیْ وَکَّلْتُ بِثَلاَثَۃٍ بِکُلِّ جَبَّارٍ عَنِیْدٍ ، وَ بِکُلِّ مَنْ دَعَا مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَ وَ بِالْمُصَوِّرِیْن))رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1](ٖصحیح)
Flag Counter