Maktaba Wahhabi

95 - 219
فِرَاشُ اَھْلِ النَّارِ جہنمیوں کے بستر ( اَعَاذَنَا اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ مِنْہُ بِاَسْمَائِ الْحُسْنٰی وَصِفَاتِہِِ الْعُلْیَا وَہُوَ الْحَلِیْمُ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ ) مسئلہ 104:جہنمیوں کو’’آرام‘‘کرنے کے لئے آگ کے بستر مہیا کئے جائیں گے۔ ﴿ لَھُمْ مِّنْ جَھَنَّمَ مِھَادٌ وَّمِنْ فَوْقِھِمْ غَوَاشٍ وَکَذٰلِکَ نَجْزِیْ الظّٰٰلِمِیْنَ ، ﴾(41:7) ’’کافروں کے لئے جہنم(کی آگ)کا بچھونا ہو گا اور جہنم(کی آگ)کا ہی اوڑھنا ہو گا یہ ہے وہ بدلہ جو ہم ظالموں کو دیا کرتے ہیں۔‘‘(سورہ اعراف،آیت نمبر 41) مسئلہ 105: جہنمیوں کے’’قالین‘‘اور’’غالیچے‘‘بھی آگ کے ہوں گے۔ ﴿ لَہُمْ مِّنْ فَوْقِہِمْ ظَلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِنْ تَحْتِہِمْ ظُلَلٌ ذٰلِکَ یُخَوِّفُ اللّٰہُ بِہٖ عِبَادَہٗ یٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ ، ﴾(16:39) ’’ان پر آگ کی چھتریاں اوپر سے بھی چھائی ہوں گی اور نیچے سے بھی یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے پس اے میرے بندو!میرے غضب سے بچو۔‘‘(سورہ زمر،آیت نمبر16) مسئلہ 106: جہنمیوں کا اوڑھنا بچھونا آگ ہی آگ ہوگی۔ ﴿ یَوْمَ یَغْشٰہُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِہِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِہِمْ وَیَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ، ﴾(55:29) ’’اس روز(جہنم کے)عذاب انہیں اوپر سے بھی ڈھانک لے گا اور پاؤں کے نیچے سے بھی اور ارشاد ہو گا اب مزا چکھو ان اعمال کا جو تم کرتے تھے۔‘‘(سورہ عنکبوت،آیت نمبر55)
Flag Counter