Maktaba Wahhabi

116 - 219
اَلْحَیَّاتُ وَالْعَقَارِبُ فِیْ النَّارِ جہنم میں سانپوں اور بچھوؤں کا عذاب ( اَجَارَنَا اللّٰہُ تَعَالٰی مِنْہَا بِمَنِّہٖ وَفَضْلِہٖ بِیَدِہِ الْخَیْرِ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ) مسئلہ 150:جہنم کے سانپ اونٹ کے برابر ہوں گے جن کے ایک مرتبہ ڈسنے کا اثر چالیس برس تک باقی رہے گا۔ مسئلہ 151:جہنم کے بچھو خچروں کے برابر ہوں گے جن کے ایک مرتبہ ڈسنے کا اثر چالیس سال تک باقی رہے گا۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ حَارِثِ بْنِ جَزٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم (( اِنَّ فِیْ النَّارِ حَیَّاتٍ کَاَمْثَالِ اَعْنَاقِ الْبُخْتِ تَلْسَعُ اِحْدَاہُنَّ اللَّسْعَۃَ فَیَجِدُ حَمْوَتَہَا اَرْبَعِیْنَ خَرِیْفًا وَاِنَّ فِیْ النَّارِ عَقَارِبٌ کَاَمْثَالِ الْبِغَالِ الْمُوْکَفَۃِ تَلْسَعُ اِحْدَاہُنَّ اللَّسْعَۃَ فَیَجِدُ حَمْوَتَہَا اَرْبَعِیْنَ سَنَۃً )) ۔ رَوَاہُ اَحْمَدُ[1] (حسن) حضرت عبداللہ بن حارث بن جز رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جہنم میں بختی اونٹ (اونٹوں کی ایک قسم)کے برابر سانپ ہوں گے ان میں سے ایک سانپ کے کاٹنے سے جہنمی چالیس سال تک زہر کا اثر محسوس کرتا رہے گا۔جہنم میں بچھو خچروں کے برابر ہوں گے ان میں سے ایک بچھو کے کاٹنے سے چالیس سال تک جہنمی زہر کا اثر محسوس کرتا رہے گا۔‘‘اسے احمدنے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 152: جہنم میں انتہائی زہریلے گنجے سانپ ہوں گے جو زکاۃادا نہ کرنے والوں کے گلے میں طوق بنا کر ڈالے جائیں گے۔
Flag Counter