Maktaba Wahhabi

76 - 219
حَالُ اَھْلِ النَّارِ جہنمیوں کا حال ( اَعَاذَنَا اللّٰہ تَعَالٰی مِنْ حَالِہِمْ بِمَنِّہٖ وَ کَرَمِہٖ اِنَّہٗ عَلٰی مَا یَشَائُ قَدِیْرٌ ) مسئلہ 55: جہنم کے عذاب کی وجہ سے جہنمی اونچی اونچی خوفناک آوازیں نکالیں گے اورایسا شور و غل ہوگا کہ کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دے گی۔ ﴿ لَھُمْ فِیْھَا زَفِیْرٌ وَّھُمْ فِیْھَا لاَ یَسْمَعُوْنَ ،﴾(100:21) ’’جہنم میں کافر پھنکارے ماریں گے اور حال یہ ہو گا کہ وہاں کان پڑی آواز سنائی نہیں دے گی۔‘‘ (سورہ انبیاء،آیت نمبر100) مسئلہ 56: جہنم میں جہنمیوں کو نہ تو موت ہی آئے گی نہ ان کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی۔ ﴿ وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَھُمْ نَارُ جَھَنَّمَ لاَ یُقْضٰی عَلَیْھِمْ فَیَمُوْتُوْا وَلاَ یُخَفَّفُ عَنْھُمْ مِّنْ عَذَابِھَا کَذٰلِکَ نَجْزِیْ کُلَّ کَفُوْرٍ ، ﴾(36:35) ’’اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے ان کے لئے جہنم کی آگ ہے نہ ان کا قصہ پاک کیا جائے گا کہ مر جائیں نہ ان کے لئے جہنم کے عذاب میں کوئی کمی کی جائے گی۔‘‘(سورہ فاطر،آیت36) مسئلہ 57: جہنمیوں کے جسم کی کھال جیسے ہی گل سڑجائے گی اس کی جگہ نئی کھال پیدا کردی جائے گی تاکہ وہ مسلسل عذاب میں مبتلا رہیں۔ ﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا سَوْفَ نُصْلِیْھِمْ نَارًا کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُھُمْ بَدَّلْنٰھمْ جُلُوْدًا غَیْرَھَا لِیَذُوْقُوْا الْعَذَابَ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَزِیْزًا حَکِیْمًا ، ﴾(56:4)
Flag Counter