Maktaba Wahhabi

192 - 219
قُــوْا اَنْفُسَــکُمْ وَ اَھْــلِیْــکُمْ نَــارًا اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچاؤ مسئلہ 301:اللہ تعالی نے تمام اہل ایمان کو جہنم کی آگ سے بچنے اور اپنے اہل وعیال کو بچانے کا حکم دیا ہے۔ ﴿ یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْا اَنْفُسَکُمْ وَ اَھْلِیْکُمْ نَارًا وَّقُوْدُھَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَۃُ عَلَیْھَا مَلٰئِکَۃٌ غِلاَظٌ شِدَادٌ لاَّ یَعْصَوْنَ اللّٰہَ مَآ اَمَرَھُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ،﴾(6:66) ’’اے لوگو،جو ایمان لائے ہو!بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں جس پر نہایت تند خو اور سخت گیر فرشتے مقرر ہوں گے جو کبھی اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو حکم بھی دیا جاتا ہے اسے بجالاتے ہیں۔‘‘(سورہ تحریم ،آیت 6) مسئلہ 302:تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے اپنی اپنی امتوں کو جہنم کے عذاب سے بچنے کی تاکید فرمائی۔ ( ا )حضرت نوح علیہ السلام : ﴿ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰی قَوْمِہٖ فَقَالَ یٰـقَوْمِ اعْبَدُوا اللّٰہَ مَالَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ اِنِّیْ اَخَافُ عَلَیْکُمْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ،﴾ (58:7) ’’ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا اس نے کہا ’’اے برادران قوم!اللہ کی بندگی کرو اس کے علاوہ تمہارا کوئی الہ نہیں میں تمہارے حق میں ایک ہولناک عذاب کے دن سے ڈرتاہوں۔‘‘(سورہ اعراف، آیت 59)
Flag Counter