Maktaba Wahhabi

114 - 219
عَذَابُ الْوِثَاقِ بِعَمُوْدِ النَّارِ آگ کے ستونوں سے باندھنے کا عذاب ( اَجَارَنَا اللّٰہُ تَعَالٰی مِنْہَا بِاَسْمَائِ الْحُسْنٰی وَصِفَاتِہِ الْعُلْیَا اِنَّہٗ عَلٰی مَا یَشَائُ قَدِیْرٌ ) مسئلہ 146:بعض مجرموں کو جہنم میں لمبے لمبے ستونوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا۔ ﴿ وَمَآ اَدْرَاکَ مَا الْحُطَمَۃُ ، نَارُ اللّٰہِ الْمُوْقَدَۃُ ، اَلَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْئِدَۃِ ، اِنَّہَا عَلَیْہِمْ مُّؤْصَدَۃٌ ، فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ ، ﴾(9۔4:104) ’’ہرگز نہیں بلکہ (حرام مال اکٹھا کرنے والا شخص(چکنا چور کر دینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا۔تم کیا جانو وہ چکنا چور کر دینے والی جگہ کیا ہے؟ اللہ کی آگ ہے،خوب بھڑکائی ہوئی جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی انہیں بڑے بڑے ستونوں میں)باندھ کر)اوپر سے بند کر دی جائے گی۔‘‘ (سورہ ہمزہ،آیت نمبر 4 تا 9) مسئلہ 147: بعض مجرموں کوبڑی سختی کے ساتھ باندھا جائے گا ۔ ﴿ فَیَوْمَئِذٍ لاَّ یُعَذِّبُ عَذَابَہٗ اَحَدٌ ، وَّلاَ یُوْثِقُ وَثَاقَہٗ اَحَدٌ ، ﴾(26۔25:89) ’’اس روز اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں۔‘‘(سورہ فجر،آیت نمبر25تا26) ٭٭٭
Flag Counter