Maktaba Wahhabi

121 - 219
عَذَابٌ غَیْرُ مَعْرُوْفٍ بعض نامعلوم عذاب مسئلہ 162:کافروں کے گناہوں کے جرائم کے مطابق انہیں بعض ایسے عذاب بھی دیئے جائیں گے جن کا ذکر نہ قرآن مجید میں کیا گیا ہے نہ احادیث مبارکہ میں۔ ﴿وَّ اٰخَرُمِنْ شَکْلِہٖ اَزْوَاجٌ ،﴾(58:38) ’’اور اسی قسم کے کئی اور عذاب بھی ہوں گے۔‘‘(سورہ ص ،آیت 58) مسئلہ 163:بعض کافروں کو بہت دردناک عذاب دیا جائے گا۔ ﴿وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّھِمْ لَھُمْ عَذَابٌ مِّنْ رِّجْزٍاَلِیْمٌ ، ﴾(11:45) ’’جن لوگوں نے اپنے رب کی آیات سے کفر کیا ہے ان کے لئے بلا کادردناک عذاب ہے۔‘‘ (سورہ جاثیہ ،آیت 11) ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْ اَنَّ لَھُمْ مَّا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا وَّ مِثْلَہٗ مَعَہٗ لِیَفْتَدُوْا بِہٖ مِنْ عَذَابِ یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ مَا تُقُبِّلَ مِنْھُمْ وَ لَھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ ،﴾(36:5) ’’جن لوگوں نے کفر کیا ہے اگر ان کے پاس ساری زمین کی دولت ہو اوراتنی ہی اس کے ساتھ اور بھی،اور وہ چاہیں کہ روز قیامت اسے فدیہ میں دے کر عذاب سے بچ جائیں تب بھی ان سے وہ دولت قبول نہیں کی جائے گی ایسے لوگوں کے لئے بڑا درد ناک عذاب ہے۔‘‘(سورہ مائدہ ،آیت 36) مسئلہ 164: بعض کافروں کوبہت’’ بڑا عذاب‘‘دیا جائے گا۔ ﴿ وَلاَ یَحْزُنْکَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْکُفْرِاِنَّھُمْ لَنْ یَّضُرُّوا اللّٰہَ شَیْئًا یُرِیْدُ اللّٰہَ اَلاَّ
Flag Counter