Maktaba Wahhabi

68 - 219
شِـــدَّۃُ حَــــرِّالنَّــــارِ جہنم کی آگ کی شدت (اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ حَرِّالنَّارِبِفَضْلِکَ وَ مَنِّکَ وَ کَرَمِکَ وَ اَنْتَ اَکْرَمَ الْاَکْرَمِیْنَ وَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ وَ اَجْوَدُ الْاَجْوَدِیْن) مسئلہ 38:جہنم کی آگ کا پہلا شعلہ ہی کافر کے جسم کا سارا گوشت پوست ہڈیوں سے الگ کردے گا۔ ﴿ تَلْفَحُ وُجُوْھَھُمُ النَّارُ وَ ھُمْ فِیْھَا کَالِحُوْنَ ،﴾(104:23) ’’آگ ان کے چہروں کو چاٹ جائے گی اور ان کے جبڑے باہر نکل آئیں گے۔‘‘(سورہ مومنون، آیت 104) ﴿ کَلاَّ اِنَّھَا لَظٰی، نَزَّاعَۃً لِلَّشَّوٰی ،﴾(16۔15:70) ’’ہر گز نہیں وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی۔‘‘(سورہ معارج ،آیت 16۔15) مسئلہ 39:جہنم کی آگ انسان کو نہ زندہ رہنے دی گی نہ مرنے دے گی۔ ﴿ وَمَا اَدْرٰکَ مَا سَقَرُ،لَا تُبْقِیْ وَ لاَ تَذَرُ، لَوَّاحَۃٌ لِلْبَشَرِ ،﴾(29۔27:74) ’’تم کیا جانو وہ جہنم کیا ہے نہ باقی رکھے گی نہ چھوڑے گی کھال تک جلا ڈالے گی۔(سورہ مدثر، آیت 29۔27) ﴿ وَ یَتَجَنَّبُھَا الْاَشْقَی ،الَّذِیْ یَصْلَی النَّارَ الْکُبْرٰی،ثُمَّ لاَ یَمُوْتُ فِیْھَا وَ لاَ یَحْیٰی، ﴾(87: 11۔13)
Flag Counter