Maktaba Wahhabi

54 - 219
اِثْبَاتُ وُجُوْدُ النَّارِ جہنم کے وجود کا ثبوت مسئلہ 1:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہنم کا مشاہدہ فرمایا۔ عَنْ جَابِرٍص عَنِ النَّبِیِّ ا قَالَ ((رَأَیْتُ اَبَا ثَمَامَۃَ عَمْرِو بْنِ مَالِکٍ یَجُرُّ قَصَبَہٗ فِی النَّارِ)) روَاہُ مُسْلِمٌ [1] حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں نے ابو ثمامہ عمرو بن مالک کو جہنم میں دیکھا کہ وہ اپنی آنتیں جہنم میں گھسیٹ رہا تھا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 2: قبر میں جہنمی کو جہنم میں اس کا ٹھکانا دکھایا جاتاہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ((اِذَا مَاتَ اَحَدُکُمْ فَاِنَّہٗ یُعْرَضُ عَلَیْہِ مَقْعَدُہٗ بِالْغَدَاۃِ وَالْعَشِیِّ فَاِنْ کَانَ مِنْ اَہْلِ الْجَنَّۃِ فَمِنْ اَہْلِ الْجَنَّۃِ وَ اِنْ کَانَ مِنْ اَہْلِ النَّارِ فَمِنْ اَہْلِ النَّارِ)) روَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی آدمی فوت ہوتا ہے تو اسے صبح و شام اس کا ٹھکانہ دکھایا جاتا ہے اگر جنتی ہے تو جنت میں اس کا ٹھکانہ دکھایا جاتا ہے اگرجہنمی ہے تو جہنم میں اس کا ٹھکانہ دکھایا جاتاہے ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter