Maktaba Wahhabi

98 - 219
عَذَابُ الْاَغْلاَلِ والسَّلاَسِلِ آگ کے طوق،آگ کی ہتھکڑیاں اور آگ کی بیڑیوں کا عذاب ( اَعَاذَنَا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مِنْہَا بِفَضْلِہٖ وَکَرَمِہٖ وَمَنِّہٖ اِنَّہٗ ہُوَالْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ الرَّحِیْمُ لاَ مُعَقِّبَ لِحُکْمِہٖ ) مسئلہ 110:جہنم میں لے جانے کے لئے مجرموں کی گردنوں میں بھاری طوق ڈالے جائیں گے۔ مسئلہ 111:جہنم میں لے جانے کے بعد مجرموں کو ستر ہاتھ(قریباً105 فٹ(لمبی زنجیر میں جکڑ دیا جائے گا۔ ﴿ خُذُوْہُ فَغُلُّوْہُ ، ثُمَّ الْجَحِیْمَ صَلُّوْہُ ، ثُمَّ فِیْ سِلْسِلَۃٍ ذَرْعُہَا سَبْعُوْنَ ذِرَاعًا فَاسْلُکُوْہُ، اِنَّہُ کَانَ لاَ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ ، وَلاَ یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْکِیْنِ ، ﴾ (34۔30:69) ’’(فرشتوں کو حکم دیا جائےگا)اسے پکڑو اور اس کی گردن میں طوق ڈال دو،پھر اسے جہنم میں جھونک دو پھر اسے ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں جکڑ دو یہ نہ اللہ بزرگ و برتر کو مانتا تھا نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔‘‘(سورہ حاقہ،آیت نمبر30تا34) ﴿ اِنَّآ اَعْتَدْنَا لِلْکٰفِرِیْنَ سَلٰسِلاَ وَاَغْلاَلاً وَّسَعِیْرًا ، ﴾(4:76) ’’کافروں کے لیے ہم نے زنجیریں،طوق اور بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے۔‘‘(سورہ دہر، آیت نمبر4) مسئلہ 1127بعض مجرموں کے پاؤں میں آگ کی بیڑیاں بھی پہنائی جائیں گی۔ ﴿ اِنَّ لَدَیْنَا اَنْکَالاً وَّجَحِیْمًا ، ﴾(12:73)
Flag Counter