Maktaba Wahhabi

97 - 219
مُظَلاَّتِ اَھْلِ النَّارِ وَسُرَادِقُھُمْ جہنمیوں کی چھتریاں اور قناتیں ( اَعَاذَنَا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مِنْہَا بِفَضْلِہٖ وَمَنِّہٖ وَکَرَمِہٖ اِنَّہٗ ہُوَالْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ الْکَرِیْمُ الرَّحِیْمُ ) مسئلہ 107:جہنمیوں کے اوپر آگ کی چھتریاں ہوں گی۔ ﴿ لَہُمْ مِّنْ فَوْقِہِمْ ظُلَلٌ مِّنَ النَّارِ وَمِنْ تَحْتِہِمْ ظُلَلٌ ذٰلِکَ یُخَوِّفُ اللّٰہُ بِہٖ عِبَادَہٗ یٰعِبَادِ فَاتَّقُوْنِ ، ﴾(16:39) ’’ان پر آگ کی چھتریاں اوپر سے بھی چھائی ہوں گی اور نیچے سے بھی یہ وہ انجام ہے جس سے اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے پس اے میرے بندو!میرے غضب سے بچو۔‘‘(سورہ زمر،آیت نمبر16) مسئلہ 108:آگ کی قناتوں میں جہنمی رہائش پذیر ہوں گے۔ ﴿ اِنَّا اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ نَارًا اَحَاطَ بِہِمْ سُرَادِقُہَا ﴾(29:18) ’’جہنمی پانی مانگیں گے تو ایسے پانی سے ان کی تواضع کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے جیسا ہوگا جو چہرے کو بھون ڈالے گا بدترین پینے کی چیز اور بہت ہی بری آرام گاہ۔‘‘(سورہ کہف،آیت نمبر29) مسئلہ 109: جہنم کی قنات کی دو دیواروں کے درمیان چالیس سال کی مسافت کا فاصلہ ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 20 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ٭٭٭
Flag Counter